کینن فوم چیلنج کپ ،مغلپورہ وائٹس نے فاران سپورٹس کوچار وکٹوں سے شکست دے دی

لاہور(سپورٹس ورلڈ نیوز)گولڈن سٹار کرکٹ کلب کے زیر اہتمام جاری پہلے کینن فوم چیلنج کپ ون ڈے کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے میچ میں مغلپورہ وائٹس نے فاران سپورٹس کو چار وکٹوں سے شکست دے کر دوسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا ۔ریلوے کارسن گراؤانڈ پر مغلپورہ وائٹس کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے فاران سپورٹس کی ٹیم 27ویں اوورکی دوسری گیند پر 137رنز بناکر آؤٹ ہو گئی ۔حسام 67اور اعجاز علی 22رنز بناکر نمایاں رہے ۔مغلپورہ وائٹس کلب کی طرف سے محمد اشتیاق اور ریاض الدین نے تین تین جبکہ حسن ناصر اور محمد نادر نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔جواب میں مغلپورہ وائٹس کی ٹیم نے 34اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 141رنزبناکر میچ میں کامیابی حاصل کر لی ۔مغلپورہ وائٹس کی طرف سے 59کے پر چھ وکٹیں گرنے کے بعد ذمہ دارانہ بلے بازی کرتے ہوئے ناقابل شکست 58رنزبناکر اپنی ٹیم کو کامیابی دلادی ۔دیگر نمایاں بلے بازوں میں ابوبکر بٹ 25رنزبناکر نمایاں رہے ۔فاران سپورٹس کی طرف سے محمد عمر نے دو جبکہ محتشم ،فہیم ،اعجاز علی اور علی رضا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ،میچ میں ذمہ دارانہ بلے بازی پر رونی گل کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔اس میچ میں عابد حسین اور طارق سلمان نے امپائرنگ جبکہ شیربازخان نے اسکورر کے فرائض انجام دئیے ۔

 

 

کر کٹ کی تازہ ترین ملکی اور انٹر نیشنل خبریں جاننے کے لئے لائیک کریں ہمارا فیس بُک پیج سپورٹس ورلڈ پی کے ڈاٹ کام /کر کٹ نیوز                       

  https://www.facebook.com/cricket.sportsworldpk/