کینن فوم چیلنج کپ ون ڈے کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل اور فائنلز کے لئے میچ آ فیشلز کے ناموں کا اعلان کردیا گیا۔

لاہور(سپورٹس ورلڈ نیوز)گولڈن سٹار کرکٹ کلب کے زیر اہتمام جاری لاہور ایسٹ زون کے سب سے بڑے کلب کرکٹ ٹورنامنٹ پہلے کینن فوم چیلنج کپ ون ڈے کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل اور فائنلز کے لئے میچ آ فیشلز کے ناموں کا اعلان کردیا گیا۔۔ آ ئی سی سی امپائر ضمیر حیدر ٹورنامنٹ کا فائنل میچ سپر وائز کریں گے۔ ٹورنامنٹ کے امپائرز مینجر تصدق جمال شیخ نے آرگنائزنگ کمیٹی کے پیٹرن انچیف شیخ محمد ابراہیم کی منظوری کے بعد سیمی اور فائنل کے میچ آ فیشلز کے ناموں کا اعلان کیا۔ پی سی بی کے سینئر میچ ریفری میاں پرویز اختر فائنل میچ میں میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔ اعلان کردہ پینل میں رانا سہیل منظور، عابد حسین، خرم صدیق، کامران خلیل، حسن محمود، قیصر وحید اور انٹر نیشنل امپائر ضمیر حیدر شامل ہیں۔ اسکوررز پینل میں ساجد عثمان، وارث بشیر، اظہر حسین اورمحمد عارف سینئر کے نام شامل ہیں۔۔