کینن فوم چیلنج کپ ون ڈے کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے کے ڈرا ز اور شیڈول کا اعلان کردیا گیا

لاہور( سپورٹس ورلڈ نیوز )گولڈن سٹارکرکٹ کلب کے زیر اہتما جاری پہلے کینن فوم چیلنج کپ ون ڈے کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے کے ڈرا ز اور شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے کے ڈراز کااعلان ٹورنامنٹ کمیٹی کے پیٹرن انچیف شیخ محمد ابراہیم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا ۔ٹورنامنٹ کمیٹی کے سیکرٹری شہباز علی نے پہلے مرحلے کے میچز پر کمیٹی کو بریفنگ دی۔اس موقع پر شیخ محمد ابراہیم نے ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے کے اختتام پر کمیٹی کے تمام اراکین کو مبارک باد دیتے ہوئے ہدایت جاری کی اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے کے میچز کا انعقاد بھی بہترین اندازمیں کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ گولڈن سٹار کرکٹ کلب اور کینن فوم انتظامیہ نے مل کر لاہور ایسٹ زون میں کرکٹ کی بحالی میں اپنا کرداراداکیا ہے اور کوشش ہو گی کہ آئندہ اس ایونٹ میں باقی دوزونز کو بھی شامل کیا جائے ۔اجلاس میں دوسرے مرحلے کے ڈراز بھی نکالے گئے ۔ٹورنامنٹ سیکرٹر ی شہبازعلی کے مطابق دوسرے راونڈ کے پہلے میچ میں24اپریل منگل کو ینگ پرنس اور دھرمپورہ جم خانہ کلب کی ٹیمیں ٹاون شپ گرین گراؤنڈ پر آمنے سامنے ہوں گی ۔بدھ 25اپریل کو ٹاؤن شپ گرین گراؤنڈ پر گڑھی شاہوجم خانہ اور شاہین کلب ،ایل سی سی اے گراؤنڈ پر میزبان گولڈن سٹار اور ڈان کلب ، کارسن گراؤنڈ پر خان سپورٹس اور عزیز بھٹی شہیدٹاؤن کلب جبکہ گریفن گراؤنڈ پر مغلپورہ انسٹیٹیوٹ اور قذافی کلب کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ۔جمعرات 26اپریل کو ٹاؤن شپ گرین گراؤنڈ پر سروس کلب اور نصیر میموریل کی ٹیمیںآمنے سامنے ہوں گی ۔دوسرے راونڈ کے دیگر میچوں میں مسلم آباد جم خانہ بمقابلہ الحمراکلب ،غالب سپورٹس بمقابلہ مغلپورہ وائٹس ،شائننگ کلب بمقابلہ غالب جمخانہ ،کینن کلب بمقابلہ ینگ مغلپورہ جم خانہ ،ینگ لکی سٹار بمقابلہ نیویونین کلب ،عامر میموریل بمقابلہ مغل پورہ الیون ،جلو جم خانہ بمقابلہ مغلپورہ سپورٹس ،باغبانپورہ ایگلٹس بمقابلہ شمشیر کلب ،مغلپورہ جم خانہ بمقابلہ ایگلز کلب جبکہ ساجد میموریل کی ٹیم قذافی کلب اور مغلپورہ انسٹیٹیوٹ کلب کی فاتح ٹیم سے کھیلے گی ۔