کینن فوم چیلنج کپ ون ڈے کلب کرکٹ ,دھرمپورہ جم خانہ نے ینگ پرنس کلب کو سات وکٹوں سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا

لاہور(سپورٹس ورلڈ نیوز) دھرمپورہ جم خانہ کرکٹ کلب نے ینگ پرنس کلب کو سات وکٹوں سے شکست دے کر گولڈن سٹار کرکٹ کلب کے زیر اہتمام جاری پہلے کینن فوم چیلنج کپ ون ڈے کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔ٹاﺅن شپ گرین کرکٹ گراﺅنڈ پر ہونے والے اس میچ کی خاص بات عظیم لیگ سپنر عبدالقادر کے صاحبزادے رحمن قادر کی تباہ کن باﺅلنگ تھی ۔ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ینگ پرنس کلب کی پوری ٹیم 27ویں اوور میں 167رنز بناکر آﺅٹ ہو گئی ۔ناصر شاہ 67،محمد بلال 36اور دلاور خان 25رنز بناکر نمایاں رہے ۔دھرمپورہ جم خانہ کلب کی طرف سے رحمن قادر نے شاندار لیگ سپن باﺅلنگ کرتے ہوئے 49رنز کے عوض سات کھلاڑیوں پویلین واپسی کی راہ دکھائی ۔محمد زاہد نے دو جبکہ اویس سرور نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا ۔جواب میں دھرمپورہ جم خانہ نے 21ویں اوور کی دوسری گیند پر 168رنز بناکر میچ میں کامیابی حاصل کرلی ۔ارشد خان نے آٹھ چھکوں کی مدد سے 20گیندوں پر 58،عبدالمنان نے 39،اویس سرور نے 30اور رحمن قادر نے 28رنز بنائے ۔میچ میں عمدہ آل راﺅنڈ پر فارمنس پر رحمن قادر کو مین آف دی میچ قراردیا گیا ۔اس میچ میں شاہد دیوان اور ذوالفقار علی نے امپائرنگ جبکہ احمد سیف نے اسکورر کے فرائض انجام دئیے ۔