مارشل آرٹ چیمپئین شپ سری لنکا : پاکستان نے ایک گولڈاور دو سلورمیڈل اپنے نام کر لئے،پاکستان کی بیٹی سمیرسید نے گولڈمیدل اپنے نام کیا

کراچی(اسپورٹس ورلڈ نیوز-وقاص شیخ) سری لنکا میں جاری جیت کیون ڈو (بروسلی) مارشل آرٹ چیمپیئن شپ 2017 جو کہ 9 جون تا 12 سری لنکا کے شہر کینڈی میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان ٹیم کی جانب سے محمد شہباز 71 کلو ویٹ میں,سمیرہ سید 46 کلو ویٹ میں جبکہ عزیر خان نے 46کلو ویٹ میں نمائندگی کی.جس میں پاکستان کی جانب سے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے.48 کلو ویٹ کی کیٹیگری میں سمیرہ سید نے گولڈ میڈل حاصل کیا.

.شہباز احمد نے 71 ویٹ کی کیٹیگری میں سلور اور 46 کی کیٹیگری میں عزیر خان نے بھی سلور میڈل حاصل کرکے سری لنکا کی سر زمین میں پاکستان کا سبز حلالی پرچم لہرایا.پاکستان جیت کیون ڈو فیڈریشن کی جانب سے پہلی بار انٹر نیشنل چیمپیئن شپ میں حصہ لیا گیا.جو کہ پاکستان کے لئے باعث فخر تھا  اس موقع پر حصہ لینے والے کھلاڑیوں نے اپنے والدین .کوچز اور تمام پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا جن کی دعاؤں سے انہیں کامیابی ملی .پاکستان کا بین االاقوامی سطح پر نام روشن کیا.

fallow  us  on  facebook   https://www.facebook.com/sportsworldpk1