کیپٹن ناتھا خان شیر جنگ میموریل والی بال ٹورنامنٹ ،واپڈا،آرمی،نیوی اور ائیر فورس کی ٹیمیں اپنی اپنی حریف ٹیموں کو شکست دے کر سیمی فائنلز میں پہنچ گئیں

کوٹلی (سپورٹس ورلڈ نیوز) کو ٹلی میں جاری کیپٹن ناتھا خان شیر جنگ میموریل والی بال ٹورنامنٹ میں واپڈا،آرمی،نیوی اور ائیر فورس کی ٹیمیں اپنی اپنی حریف ٹیموں کو شکست دے کر ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں ۔کل کھیلے جانے والے سیمی فائنل میں پاکستان واپڈا کی ٹیم پاکستان آرمی اور پاکستان نیوی کی ٹیم پاکستان ائیر فورس کی ٹیم سے ٹکرائے گی۔اس سے قبل آج کھیلے گئے پول میچز میں سے پہلے میچ میں پنجاب کی ٹیم نے پاکستان پولیس کو واک اوور دے دیا۔ دوسرے میچ میں کے پی کے کی ٹیم نے اے جے کے کی ٹیم کو26-24,25-17,28-26سے شکست دی۔تیسرے میچ میں پاکستان نیوی کی ٹیم نے پاکستان آرمی کی ٹیم کو25-15,25-21,21-25,23-25,15-10سے شکست دے کر کامیابی اپنے نام کی۔جبکہ چوتھے میچ میں جو کہ واپڈا اور پی اے ایف کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا کا فیصلہ کم روشنی کی بنیاد پر ٹاس کے ذریعہ کیا گیا۔