کے ایچ اے ویمنز ہاکی ٹورنامنٹ ، کراچی بلوزنےاسٹار ویمن اکیڈمی کو3-1 جبکہ کراچی گرین نے فالکن اکیڈمی کو2-0سے شکست دے دی

کراچی(اسپورٹس ورلڈ نیوز) کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے تحت 2 روزہ کے ایچ اے ویمنز ہاکی ٹورنامنٹ ہفتہ سے اولمپئین حنیف خان اینڈ ڈاکٹر جنید جنید علی شاہ اسپورٹس کمپلیکس، نیپا کی آسٹرو ٹرف پر شروع ہوگیا، افتتاحی روز دو میچز کھیلے گئے، سابق قومی کپتان اور اپنے دور کے معروف کھلاڑی اولمپئین حنیف خان نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا، افتتاحی میچ میں کراچی بلوز نے دلچسپ مقابلے کے بعداسٹار ویمن اکیڈمی، لاڑکانہ کو پنالٹی شوٹ آئوٹ کر 1-3سے شکست دیدی، کامیاب ٹیم کی جانب سے انشرح خان،مہوش ناز اور ارینہ نے 1،1 گول کیا، ناکام ٹیم کا واحد گول اسما خان کے نام رہا، مقررہ وقت میں مقابلہ کسی گول کے بغیر برابر رہا تھا، دوسرے میچ میں کراچی گرین نے فالکن اکیڈمی کو 0-2 سے زیر کرلیا، فاتح سائیڈ کی فاتح ٹیم کی جانب سے طوبی لائیق اور شاہدہ نے ایک ایک مرتبہ گیند کو جال میں پہنچایا، ناکام ٹیم کوشش کے باجود کوئی گول نہ کر سکی، تقریم افتخار اور عبدالحمید نے امپائرنگ کے فرائض انجام دیے،اس موقعہ پر کے ایچ اے کے سیکریٹری حیدر حسین، ڈاکٹر ایس اے ماجد، عبدالعظیم خان،محسن علی خان اور بینش محمد علی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔