کے ایچ اے کے زیر اہتمام جشن آزادی انویٹیشن ہاکی لیگ 2018دوسرے روز کےپہلے میچ میں کسٹم نے کراچی واٹر بورڈ کو جبکہ دوسرے میچ میں کے ڈی اے نے پولیس بوائز کو ہرادیا.

کراچی (اسپورٹس ورلڈ نیوز) کراچی ہاکی ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام جشن آزادی انویٹیشن ہاکی لیگ 2018دوسرے روز پہلے میچ میں کسٹم نے کراچی واٹر بورڈ کی ٹیم کو 0-4 گول سے شکست دے ڈالی جبکہ دوسرا میچ کے ڈی اے نے پولیس بوائز کو 0-4 گول سے ہرا کر فتح اپنے نام کرلی

آج کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر سپورٹس واٹر بورڈ اعظم خان تھے معزز مہمان کا ٹیموں سے تعارف کرایا گیا.پہلے میچ میں کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور پاکستان کسٹمز کے درمیان میچ ہواجس میں پاکستان کسٹمز ہاکی ٹیم نے کراچی واٹر بورڈ ٹیم کو 0-4 سے ہرادیا. پاکستان کسٹمز کی جانب سے زوہیب نے 12ویں,20ویں منٹ میں گول اسکور کئے جبکہ چوتھا گول24ویں منٹ میں اویس خان نے کیا. جبکہ دوسرے میچ میں کے ڈی اے اور پولیس بوائز کے درمیان ہونے والا میچ 0-4 گول سے کے ڈی اے نے جیت لیا. مزکورہ میچ میں کے ڈی اے کی جانب سےانس صدیقی نے 5منٹ ،ازلان خان نے 75ویں منٹ اور 26ویں منٹ جبکہ عبید اللہ بھٹو نے 54ویں منٹ میں گول سکور کئے. اس موقع پراولمپیئن حنیف خان,اولمپیئن وسیم فیروز ,کے ڈی اے ڈائریکٹر اسپورٹس عبدالناصر,ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز منشی,ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن شکیل صدیقی,کے ایچ اے چیئرمین اور سندھ ہاکی ایسو سی ایشن کے سیکریٹری گلفراز احمد خان,کے ایچ اے سیکریٹری حیدر حسین,ٹیکنیکل آفیشلز راؤ جاوید اور عبدالمعید تھے جبکہ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کامل حسین,آرگنائزنگ سیکریٹری ڈاکٹر ایس اے ماجد اور ایمپائر منیجر فیصل اسماعیل تھے.ایمپائرنگ کے فرائض اصغر علی اور قربان تھے.