کے سی سی اے زون تھری’اے‘ ڈویثرن لیگ‘ شمیل سی سی نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی

کراچی (اسپورٹس ورلڈ نیوز) شمیل سی سی کو کے سی سی اے زونIII’اے‘ ڈویثرن لیگ کے سیمی فائنل میں جگہ مل گئی جب انہوں نے نایاب سی سی کو آخری گروپ میچ میں نایاب سی سی کو 3وکٹوں کی شکست سے دوچار کیا۔ فاتح ٹیم کے اسد خان نے نصف سنچری اسکور کی اور 2کھلاڑیوں کو بھی پویلین روانہ کیا۔ گل زمان نے 4کھلاڑیوں کو نشانہ بنا یا۔ ناکام سائیڈ کے عابد ملک اورمقبول احمد نے چوتھی وکٹ پر 103رنز کی شراکت قائم کی۔ کے جی اے جیم خانہ گراؤنڈ پر نایاب سی سی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 32.4اوورز میں تمام وکٹوں پر 175رنز اسکور بورڈ پر سجائے۔ عابد ملک نے 5چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے 57رنز کی اننگز کھیلی۔ مقبول احمد ایک رن کی کمی سے اپنی نصف سنچری نہ بناسکے۔ اور 49رنز بپر پویلین لوٹے۔ دونوں کھلاڑیوں نے چوتھی وکٹ پر 103رنز اسکور کئے۔ عمران نے 3چوکے لگا کر 19اور اتنے ہی چوکے رسید کرکے محمد فرحان نے 13رنز اسکور کئے۔ گل زمان نے 22رنز کے عوض 4کھلاڑیوں کو چلتا کیا۔ شمیل سی سی نے جوابی اننگز میں مطلوبہ ہدف 36اوورز میں7وکٹوں پر حاصل کرلیا جب 178رنز حاصل کئے گئے۔اسد خان نے 57رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی جو 5چوکوں پر مشتمل تھی۔آدرش ناظم نے 2چوکے لگا کر 27رنز اور ذیشان جمیل نکی 26رنز کی اننگز میں 3چوکے شامل تھے۔اسرار احمد 21رنز میں ایک چوکا لگاسکے۔ نادر اعوان نے 18رنز اور مقبول احمد نے 42رنز کے عوض 2,2کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔ شاہد اسلم اور محمد جاوید اور محمد منہاج آفیشل اسکورر تھے۔