کے سی سی اے زون  3 کی سینئر ٹیم کے ٹرائیلز 18جون کو ہونگے ظفر احمداورشوکت راجپوت سلیکٹرہونگے‘ کھلاڑی گراؤنڈ پر افضل قریشی کو رپورٹ کریں

کراچی (اسپورٹس ورلڈ نیوز) کے سی سی اے زون  3 کی سینئر ڈسٹرکٹ ٹیم کے ٹرائیلز 18جون کو آغا خان جیم خانہ گراؤنڈ گارڈن ویسٹ پرایک بجے دوپہر ہونگے۔ سیکریٹری زون 3 نے ٹرائیلز میں شرکت کے خواہشمند کھلاڑیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ہمراہ قومی شناختی کارڈ اور مکمل کرکٹ کٹ میں گراؤنڈ پر افضل قریشی کو رپورٹ کریں۔سابق فرسٹ کلاس کرکٹرظفر احمد اور شوکت راجپوت کو مذکورہ ٹرائیلز کیلئے سلیکٹرنامزد کیا گیا ہے جو ٹرائیلز میں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گے۔