کے سی سی اے زو ن تھری‘اے ڈویثرن لیگ‘حیدر گھانچی کی سنچری رائیگاں لائنز ایریا جیم خانہ نے شاہین جیم خانہ اور ٹپال سی سی نے برائٹ جیم خانہ کو ہرادیا

کراچی (اسپورٹس ورلڈ نیوز) کے سی سی اے زونIII’اے‘ڈویثرن لیگ میں مزید 2میچوں کے فیصلے ہوگئے۔ لائنز ایریا جیم خانہ نے شاہین جیم خانہ کو 7وکٹوں سے شکست دی جب ٹپال سی سی نے برائٹ جیم خانہ کیخلاف 3وکٹوں سے فتح اپنے نام کی۔حیدر گھانچی کی 107رنز کی اننگز برائٹ جیم خانہ کے کام نہ آسکی۔ٹپال سی سی کے آصف اور لائنز ایریا جیم خانہ کے ارسلان خان اور امان اﷲ نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔آر ایل سی سے گراؤنڈ گلبرگ پر کھیلے گئے میچ میں شاہین جیم خانہ نے پہلے اننگز کا آغاز کیا اور 28.3اوورز میں تمام وکٹوں پر 122رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔شکیل اشرف نے 3چوکے اور 2چھکوں کی مدد سے 36رنز بنائے ، ساحل امان کے 25رنز میں 4چوکے شامل تھے۔ حارث بن طاہر نے 13رنز میں 2چوکے لگائے۔ابرار احمد نے 12رنز پر 2وکٹیں اڑائیں۔ جبکہ معصوم علی نے 9رنز اورمحمدم ہادی نے 24رنز پر 2,2وکٹیں اپنے نام کیں۔لائنز ایریا جیم خانہ نے جوابی اننگز میں 28.4اوورز میں مطلوبہ ہدف کو یقینی بنالیا اور 3وکٹوں پر 125رنز کاہندسہ اسکور بورڈ پر لگایا۔ارسلان احمد نے 6چوکے اور ایک چھکا لگا کر 65رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی۔امان اﷲ نے بھی اپنی ٹیم کی فتح میں 54رنز کا حصہ 2چوکے لگا کر ڈالا۔دونوں کھلاڑیوں کے مابین تیسری وکٹ پر 74رنز کی رفاقت قائم ہوئی۔لائنز ایریا جیم خانہ کی ابتدائی تین وکٹ 49رنز پر گرگئی تھیں۔جاسم نے 9رنز پر حریف ٹیم کی 2وکٹیں حاصل کیں۔ایمپائرز ضیاء عباس اور جنید افضل جبکہ آفیشل اسکورر سید افرسیاب تھے۔دوسرا میچ کے جی اے جیم خانہ گراؤنڈ پر کھیلا گیا ۔ برائٹ جیم خانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 40اوورز میں 7وکٹوں پر 228رنز اسکور بک میں درج کرائے۔ حیدر گھانچی نے شاندار اننگز کھیلے ہوئے 9چوکوں اور 3چھکوں کی مدد سے 107رنز بنائے۔ علی نسیم نے 31رنز میں 4چوکے لگائے۔ سہیل فضل نے 26رنز میں 2چوکے رسید کئے۔ مبشر احمد نے بھی 22رنز میں اتنے ہی چوکے لگائے۔ عبدالحکیم اور احمد شاہ نے 2,2کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ٹپال سی سی کو مطلوبہ ہدف کے حصول میں سخت مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا جب 232رنز 4وکٹوں پر آخری اوور میں حاصل کئے گئے۔محمد آصف نے 55رنز کی اننگز 5چوکوں کی مدد سے کھیلی ۔ انوپ روی کے 41رنز 4چوکوں اور ایک چھکے کی بدولت بنائے۔بابر رحمن کے 27رنز میں ایک چھکا اورایک چوکا شامل تھا۔دانش معین نے 30رنز پر 2کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔ ایمپارئز ضیاء عباس اور محمدیونس جبکہ آفیشل اسکورر وسیم محمد تھے۔