گالف چیمپئن شپ ، انٹرنیشنل گالفر اور پاکستان نمبر ٹو تیمور نصیر کی برتری

پشاور(سپورٹس ورلڈ نیوز) پی اے ایف کے انٹرنیشنل گالفر اور پاکستان نمبر ٹو تیمور نصیر نے پشاور کے پی اے ایف گالف کورس پر جاری 50 ویں خیبرپختونخوا گالف چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی اپنی برتری برقرار رکھی‘دوسرے روز ٹورنامنٹ ڈائریکٹر میجر(ر) ارشد محمود سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں‘تیمور نصیر نے گزشتہ روز کی طرح اپنے بہترین کھیل کا سلسلہ جاری رکھا اور اپنی برتری کو مزید مستحکم کرتے ہوئے سکور 138 تک پہنچا دیا انہوں نے دوسرے روز چار انڈر68 سکور کیا انہوں نے پہلے نو ہولز پر پینتیس اور دوسرے نو ہولز پر تینتیس کا سکور کیا جبکہ تین بوگی کے ساتھ ہول نمبر دو ‘نو ‘دس ‘بارہ‘چودہ اور پندرہ پر برڈیز سکور کیں ‘انہوں نے سب سے زیادہ پوائنٹس لیتے ہوئے پاکستان گالف ٹیم میں اپنی سلیکشن کو بھی درست ثابت کیا تیمور نصیر پاکستان ٹیم کے ساتھ ایران اور نیوزی لینڈ کا دورہ کریں گے کراچی کے ثاقب طفیل اور زوہیب آصف 146 کے سکور کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ لاہور رائل پام گالف کلب کے رابن باغ 148 سکور کے ساتھ چوتھے نمبر رہے ‘ثاقب طفیل نے گزشتہ کے پار 72 میں 74 سکور کا اضافہ کیا وہ دو اوور پار 146 سکور کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ثاقب طفیل نے پہلے نو ہولز پر 37 اور دوسرے نو ہولز پر بھی 37 کا سکور کیا جبکہ دو بوگی بنائیں‘کراچی کے زوہیب آصف نے 72 کے سکور میں 74 سکور کا اضافہ کیا اس طرح وہ 146 سکور کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے زوہیب آصف نے پہلے اور دوسرے نو ‘نو ہولز پر 37 ‘37 سکور کیا ‘زوہیب آصف نے پانچ برڈیز اور تین بوگی بنائیں ‘لاہور رائل پام گالف کلب کے رابن باغ نے چار اوور پار 148 کا سکور کیا رابن باغ کے گزشتہ 71 کے سکور کے ساتھ 77 کا سکور کیا انہوں نے پانچ برڈیز اور دو بوگی بنائیں‘پاکستان ٹیم کے محمد رحمان 153 سکور کے ساتھ پانچویں‘ساجد خان 152 اور‘عنایت اللہ 152 سکور کے ساتھ چھٹے جبکہ کبیر خان 154 سکور کے ساتھ ساتویں نمبر پر رہے ‘ٹورنامنٹ ڈائریکٹر میجر(ر) ارشد محمود کے مطابق چیمپئن شپ کا فائنل راؤنڈ آج ہوگا جس کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں آج دورہ ایران اور نیوزی لینڈ کے لئے پاکستان کی چار رکنی گالف ٹیم کا اعلان بھی کیا جائے گا ‘پی اے ایف (پشاور ) کے تیمور نصیر اور غضنفر محمود پہلے ہی پاکستان ٹیم میں جگہ بنا چکے ہیں جبکہ ثاقب طفیل ‘زوہیب آصف ‘محمد رحمان ‘رابن باغ میں سے دو مزید کھلاڑی ٹیم کے لئے منتخب کئے جائیں گے۔

fallow  us  on   facebook      https://www.facebook.com/sportsworldpk1