گوجرہ کی ممتاز شخصیات نے گوجرہ میں بنائے جانے والے ہاکی اسٹیڈیم کا نام ہاکی کے عظیم کوچ اُستاد محمد اسلم روڈا کے نام سے منسوب کرنے کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد (سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان ہاکی کے دل گوجرہ سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے پنجاب حکومت کی جانب سے گوجرہ میں بنائے جانے والے گوجرہ ہاکی سٹیڈیم کا نام ہاکی کے عظیم کوچ اور استادوں کے استاد محمد اسلم روڈا کے نام سے منسوب کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گوجرہ سے تعلق رکھنے والے ہاکی کے ممتاز کھلاڑیوں ایم اعظم ۔ایم اصغر ۔ ایم رشید۔ایم سرور۔جاوید اقبال کاریگر۔ظفر اقبال سینڈو۔اولمئپین توثیق ارشد۔ رضوان جونئیرْ۔ عتیق ارشد ۔ چیرمین تحصیل پریس کلب ڈاکٹر محمد حسین ۔مسلم لیگ گوجرہ کے نائب صدر عامر خان ۔محمڈ ارشد ۔ چوہدری خالد بشیر۔اور طارق نعیم کو نسلر نے اپنے ایک مطالبہ میں صوبائی وزیر کھیل پنجاب اور ڈی جی پنجاب سپورٹس بورڈ ذوالفقار گھمن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ گوجرہ میں نئے تیار ہونے والے ہاکی سٹید یم کا نام ہاکی کے عظیم کوچ اور استادوں کے استاد محمد اسلم روڈا کے نام سے منسوب کریں جنہوں نے گوجرہ سے ہاکی کو سو سے زائد انٹر نیشنل پلئیرزز اور پچیس سے زائد اولمپئین دئیے۔

fallow  us  on facebook  https://web.facebook.com/sportsworldpk1