گورنمنٹ کالج برائے خواتین اور رائل وومن ہاکی اکیڈمی باہمی اشتراک سے وومن ہاکی کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے.فرزانہ ناہید شاہ پیٹرن رائل وومن ہاکی اکیڈمی

خیرپور(اسپورٹس ورلڈ نیوز) رائل وومن ہاکی اکیڈمی کی پیٹرن و گورنمنٹ کالج برائے خواتین خیرپور کی پرنسپل میڈم فرزانہ ناہید شاہ نے کہا ہے کہ گورنمنٹ کالج برائے خواتین اور رائل وومن ہاکی اکیڈمی باہمی اشتراک سے وومن ہاکی کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے.بحیثیت پرنسپل ہمیشہ اسپورٹس سرگرمیوں کو سپورٹ کرتی رہی ہوں.یہی وجہ ہے کہ پورے سکھر ریجن سے ہمارے کالج کی رائل پلیئر عائشہ بخاری پاکستان بورڈ وومن ہاکی ٹیم کیلئے سیلیکٹ ہوئی ہے. انشاء اللہ مستقبل میں بھی اسی اسپرٹ کے ساتھ کرتی رہوں گی.انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان ہاکی جو کہ ہمارا قومی کھیل ہے اسے وہ مقام حاصل نہیں ہوسکا جو کہ اسے ملنا چائیے تھا.یہی وجہ ہے وومن ہاکی کے فروغ کیلئے بہت محنت کی ضرورت ہے.ہم اپنی مدد آپ کے تحت رائل وومن ہاکی اکیڈمی سے پلیئر پاکستان ہاکی ٹیم کو دیں گے تاکہ ہمارے سندھ کے پلیئرز پاکستان کا نام پوری دنیا میں اونچا کریں.