گولڈن سٹار کرکٹ کلب نے سٹیگ کلب کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر یاسین اختر میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے میں کوالیفائی کرلیا

لاہور (سپورٹس ورلڈ نیوز) گولڈن سٹار کرکٹ کلب نے سٹیگ کلب کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر یاسین اختر میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے میں کوالیفائی کرلیا ، گولڈن سٹار کرکٹ کلب کی دعوت پر سٹیگ کلب نے اپنی ہوم گراؤنڈ پر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اوورزمیں 8 وکٹوں پر 117رنز بنائے ۔انٹر نیشنل کرکٹر محمدسعد21،دانیال 20اور جنید علی 17رنز بناکر نمایاں رہے ، گولڈن سٹار کلب کے ذیشان شبیرنے تین ،صداقت علی اور سجاول بٹ نے دو دو جبکہ اسد رضا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔جواب میں گولڈن سٹار کلب نے چار وکٹوں پر 18ویں اوور میں118رنز بناکر میچ میں کامیابی حاصل کرلی ، کپتان عزم الحق 56اور آصف علی جونئیر 51رنز بناکر نمایاں رہے، سٹیگ کلب کے کامران افضل نے تین کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا