ہار کے پھر جیتیں گے یقین کتنا تھا.تھا تو ایک خواب مگر حسین کتنا تھا.. نیوزی لینڈ نے بھی پاکستان کو 2-3 سے شکست دے دی..

میلبورن(ایم وقاص شیخ-اسپورٹس ورلڈ نیوز) آسٹریلیا کے شہر میلبورن کے اسٹیٹ نیٹ باک ہاکی سینٹر میں جاری فور نیشن ہاکی فیسٹول میں
نیوزی لینڈ ہاکی ٹیم نے پاکستان ہاکی ٹیم کو 2-3سے ہرادیا.تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے شہر میلبورن کے اسٹیٹ نیٹ باک ہاکی سینٹر میں جاری فور نیشن ہاکی فیسٹول میں نیوزی لینڈ ہاکی ٹیم نے پاکستان ہاکی ٹیم کو 2-3سے شکست دے دی.پہلے ہاف کے چھٹے منٹ میں پاکستان کی جانب سے عمر بھٹہ نے گول اسکور کیا جس کے بعد 28 ویں منٹ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے ہائیڈن فلپس نے گول اسکور کرکے میچ کے پہلے ہاف کو ایک ایک گول سے برابر کرکے دلچسپ بنادیا .
دوسرے  ہاف کے 35ویں منٹ میں عماد بٹ نے گول کرکے پاکستان کو 1-2 سے برتری دلادی.38 ویں منٹ میں نیوزی لینڈ کے جارج میور نے گول کرکے میچ کو سنسنی خیز بنادیا.آخری لمحات 57ویں منٹ میں نیوزی لینڈ کے مارکس چائلڈ نے گول کرکے نیوزی لینڈ کو 2-3 سے میچ جتوادیا.مزکورہ مہچ میں گول کیپر امجد علی کی جانب سے بہترین پرفارمنس رہی انہوں نے کئی یقینی گول بچانے میں کامیاب ہوئے.