ہاکیز گلوری اسکول ٹورنامنٹ ۔ شمیم پبلک اسکول اور بحریہ ماڈل اسکول حنیف ایس آر ای کا میچ برابر 

کراچی۔(سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ہاکی کے زیر اہتمام کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس پر کھیلے جانے والے دوسرے پاکستان ہاکیز گلوری اسکول ٹورنامنٹ کے تیسرے روز شمیم پبلک اسکول اور بحریہ ماڈل اسکول حنیف ایس آر ای کے مابین ہونے والا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ حاصل ہوا ۔میچ کے چاروں کوارٹرز میں عمدہ کھیل دیکھنے کو ملا لیکن کوئی بھی ٹیم موقع سے فائدہ نہ اُٹھاسکی خصوصاً شمیم پبلک اسکول کے کھلاڑی خالی گول پوسٹ میں بھی گیند نہ پھینک سکے ۔ آج قمر بنی ہاشم اسکول بحریہ ماڈل اسکول مجید ایس آر ای ۔2سے اور ناصرہ پبلک اسکول بحریہ ماڈل اسکول صابر ایس آر ای سے اپنے لیگ میچز کھیلیں گے ۔