ہاکی: شہباز سینئر نے ورلڈ الیون کےپاکستان آنے کی خوشخبری سنادی , ٹیم 10 جنوری کولاہور پہنچے گی، 12 جنوری کو کراچی جبکہ 14 جنوری کو لاہور میں میچز کھیلے گی

لاہور (سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری شہباز سینئر نے ورلڈ الیون کےپاکستان آنے کی خوشخبری سنادی ہے۔ پی ایچ ایف کے سیکریٹری شہباز سینئر نے بتایا کہ انٹرنیشنل کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم 12 اور 14 جنوری کو لاہور میں میچز کھیلے گی ۔ شہباز سینئر کا کہناتھاکہ ورلڈ الیون کی پاکستان آمد کا شیڈول فائنل ہوگیا ہے، ٹیم 10 جنوری کولاہور پہنچے گی، 12 جنوری کو کراچی جبکہ 14 جنوری کو لاہور میں میچز کھیلے گی ۔ شہباز سینئر کا کہنا تھا کہ ورلڈ الیون کے پاکستان آنے سے دُنیائے ہاکی کو مثبت پیغام جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انٹرنیشنل کھلاڑی پاکستان میں ہونے والی لیگ میں بھی شرکت کے لیے دلچسپی کا مظاہر ہ کریں گے۔