ہاکی ورلڈ لیگ فائنلز : جرمنی نے انگلینڈ کی ٹیم 2-0سے شکست دے دی جبکہ میزبان بھارت اور دفاعی چیمپین کے درمیان میچ 1-1گول سے برابر

بھو بنیشور (سپورٹس ورلڈ نیوز) بھارت میں کھیلے جانے والے اودیشا ہاکی ورلڈ لیگ فائنلز کا آغاز ہوگیا ایونٹ کے پہلے روز کھیلے گئے میچز میں سے پہلا میچ جو کہ بھارت اور دفاعی چیمپین آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا ایک۔ایک گول سے برابر ہوگیا جبکہ دوسرے میچ میں جرمنی نے انگلیند کی ٹیم کو دو ۔صفر سے ہرا کر کامیابی اپنے نام کر لی۔ تفصیلات کے مطابق اودیشا ہاکی ورلڈ لیگ فائنلز کے افتتاحی روز کھیلا گیا پہلا میچ جومیزبان بھارت اور دفاعی چیمپئین آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا،ایک۔ایک گول سے برابر ہو گیا ۔ بھارت کی جانب سے واحد گول مندیپ سنگھ نے کھیل کے دوسرے کواٹر کے پانچویں منٹ میں کیا۔ تاہم بھارت کی یہ کامیابی زیادہ دیر بر قرار نہ رہ سکی۔ اور دوسرے کواٹر کے اکیسویں منٹ میں آسٹریلیا کی جانب سے جیرمی ہیورڈ نے پنلٹی کارنر پر گول سکور کر کے سکور ایک ۔ایک سے برابر کر دیا۔ جو میچ کے اختتام تک برابر ہی رہا ۔ یوں بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا یہ میچ 1-1سے برابر ہو گیا۔ ایونٹ کے پہلے روز کھیلے گئے دوسرے میچ میں جرمنی کی ٹیم نے انگلینڈ کی ٹیم کو 2-0سے شکست دے دی۔ جرمنی کی جانب سے یہ گولز کھیل کے دوسرے کواٹرز میں کئے گئے ۔ جرمنی کی جانب سے پہلا گول کھیل کے انیسویں منٹ میں میٹس گریم بش نے جبکہ دوسرا گول کھیل کے پچیسویں منٹ میں کرسٹو فر روخر نے کیا۔ انگلینڈ کی ٹیم جرمنی کی ٹیم کے خلاف ایک بھی گول سکور نہ کرسکی یوں جرمنی کی ٹیم نے یہ میچ 2-0سے جیت لیا۔