ہاکی کے نوجوان کھلاڑی اپنی پروفیشنل سکل کے ساتھ ساتھ فزیکل فٹنس کے معیار کو بھی بہتر بنائیں۔ اولمپین شہناز شیخ کا شہناز شیخ ہاکی سٹیڈیم کا دورہ،وحید بابر نے استقبال کیا

راولپنڈی (سپورٹس ورلڈ نیوز) وزیر اعلی پنجاب کے سپورٹس افرا سٹرکچر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت پنجاب سپورٹس کی جانب سے راولپنڈی میں تیار کئے جانے والے اولمپین شہناز شیخ ہاکی سٹیڈیم تکمیل کے بعد کھول دیا گیا ہے۔ راولپنڈی کی سرزمین پر بچھائے جانے والی اس آسٹرٹرف اور سٹیڈیم کی کمی کئی دہائیوں سے دیکھنے میں آرہی تھی تاہم خداخدا کر کے دہائیوں کے انتظار کے بعد قومی کھیل ہاکی کے لئے پنجاب حکومت کی جانب سے اس کی تعمیر مکمل کی جا چکی ہے۔ اس آسٹرٹرف اور سٹیڈیم کی تعمیر مکمل ہونے پر پنجاب سپورٹس بورڈ کی انتظامیہ کی دعوت پر آج اولمپین شہناز شیخ نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر وحید بابر کے ہمراہ اپنے نام سے منسوب اس آسٹرٹرف اور سٹیڈیم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے ہاکی کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔اور انہیں ہاکی کے حوالے سے ٹپس دیں سابق قومی ہاکی کپتان و کوچ شہناز شیخ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ اپنی پروفیشن سکل بڑھانے کے ساتھ ساتھ اپنی فٹنس کے معیار کو بہت سے بہتر بنائیں ۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑی جب بھی کہیں گے وہ انکی راہنمائی کے لئے حاضر ہونگے اس موقع پر ڈی ایس او وحید بابر نے شہناز شیخ کو گراونڈ میں بنائی گئی سہولیات کے حوالے سے شہناز شیخ کو تفصیلی بریفنگ دی۔ اور بتایاکہ ٹرف کھلاڑیوں کے لئے اوپن کر دی گئی ہے اور 15جنوری سے پاکستان آرمی کیانٹر سروسز ہاکی چیمپین کا انعقاد بھی اسی گرواونڈ میں کیا جانے والا ہے جو اس گراونڈ میں ہونے والا پہلا ایونٹ ہوگا ۔