ہزارہ یونیورسٹی کے طلبہ وطالبات کی تربیت کیلئے منعقدہ تین روزہ آرچری تربیتی کیمپ اختتام پذیر ہوگیا

پشاور(سپورٹس ورلڈ نیوز) خیبر پختونخواآرچری ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہزارہ یونیورسٹی کے طلبہ وطالبات کی تربیت کیلئے منعقدہ تین روزہ آرچری تربیتی کیمپ اختتام پذیر ہوگیا۔کیمپ میں 70سے زائد کھلاڑیوں نے بھر پور شرکت کی اوراسے ایک خوش آئنداقدام قراردیدیا۔صوبائی آرچری ایسوسی ایشن اور ہزارہ یونیورسٹی کے باہمی اشتراک سے ہزارہ یونیورسٹی کے طلبہ وطالبات پر مشتمل تین روزہ تربیتی کیمپ میں صوبائی کوچ سرفرازخان نے کھلاڑیوں کو روزانہ تین سیشنزمیں ٹریننگ دی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کوچ سرفرازخان نے اس اقدام کوضلع مانسہرہ اور یہاں کے تعلیمی اداروں میں آرچری کے فروغ کیلئے ایک سنگ میل قراردیتے ہوئے کہاکہ کسی بھی کھیل کیلئے تعلیمی ادارے نرسری کا درجہ رکھتی ہیں اور ہردور میں مختلف کھیلوں میں جن کھلاڑیوں نے بین الاقوامی سطح پر نام روشن کیاہے وہ تعلیمی اداروں سے نکلے ہیں ،انکاکہناتھاکہ ہزارہ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر سپورٹس محمد اقبال خان نے یونیورسٹی میں آرچری کیساتھ دیگر کھیلوں کے فروغ کیلئے جوکوششیں کررہے ہیں وہ لائق تحسین ہے، اس حوالے سے انہوں نے ہزارہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی کاوشوں کو بھی سراہتے ہوئے کہاکہ اگر انکی سرپرستی اسی طرح جاری رہی تو انشاء اللہ یہاں سے کئی باصلاحیت کھلاڑی نکلیں گے جو مستقبل میں ملک وقوم کا نام روشن کرسکیں گے۔