ہمارے بارے میں

صوفی ہارون رشید ایڈیٹر سپورٹس ورلڈ پی کے ڈاٹ کام

صوفی ہارون کا شمار پاکستان کے ممتاز سپورٹس جر نلسٹس میں ہوتا ہے .۔آپ 1992سے شعبہ صحافت سے وابسطہ ہیں ۔ آپ نے اپنے کیرئیر کا آغاز لاہور سے شائع ہونے والے روزنامہ عوامی اخبار سے بطور سٹاف رپورٹر کیا ۔ بعد ازاں آپ 1994 میں اسلام آباد منتقل ہو گئے۔ جہاں آپ لاہور سے شائع ہونے والے پہلے ایوننگر ہاٹ لائن کے بیور چیف رہے۔1995میں پاکستان کی پہلی اور اسوقت کی سب سے بڑی اُردو نیوز ایجنسی پی پی اے سے وابسطہ ہوگئے جہاں آپ نے سیاسی رپورٹنگ کے ساتھ ساتھ سپورٹس رپورٹنگ کا باقاعدہ آغاز کیا۔ 1996میں راولپنڈی سے شائع ہونے والے روزنامہ اساس سے منسلک ہوئے اور سیاسی رپورٹنگ کے ساتھ ساتھ سپورٹس رپورٹنگ میں بھی اپنا لوہا منوانا شروع کردیا۔ آپ کی جارحانہ اور بے باک رپورٹنگ ہی کے باعث 1997میں اپنے دور کے اردو سب سے مقبول اخبار روزنامہ خبریں نے آپکی خدمات حاصل کر لیں اور آپ روزنامہ خبریں بطور سپورٹس رپورٹر منسلک ہوگئے ۔ اور نہ صرف سپورٹس رپورٹنگ میں نام اور مقام بنایا بلکہ اُسوقت پاکستان میں موجود واحد ٹی وی چینل پی ٹی وی پر بطور تجزیہ کار اور سپورٹس پروگرامز کے سکر پٹ رائیٹر کے شہرت حاصل کی۔
صوفی ہارون نے ایس ٹی این (پی ٹی وی ٹو) پر کھیلوں کے پروگرام سپورٹس سٹار ،اور سٹی میگزین کی بنیاد رکھی جو اپنے دور کے مقبول پروگرام تھے۔اس دور میں پی ٹی وی اسلام آباد سے ہونے والا شائد ہی کوئی ایسا سپورٹس ٹاک شو ہو جس میں صوفی ہارون بطور تجزیہ کارشریک نہ رہے ہوں۔انہوں نے جہاں اپنے دور کے مقبول ترین اخبارروزنامہ خبریں اور پی ٹی وی کے سپورٹس رپورٹر کی حثیت سے بھارت۔سری لنکا۔ تھائی لینڈ ۔مراکو۔ جرمنی اور سپین میں ہونے والے متعد د سپورٹس ایونٹس کور کئے ۔صوفی ہارون جدید اور بے باک صحافت کے بانی اور استاد جناب ضیاء شاہد کی جانب سے کراچی بھجوائی جانے والی اس ٹیم کا بھی حصہ رہے جس نے روزنامہ خبریں کی کراچی میں اسوقت لانچنگ کی جب کراچی میں پنجاب سے آیا ہوا ہونا ایک گناہ سمجھا جاتا تھا۔ا ن حالات میں انہوں نے خبریں کے پہلے ریذیڈنٹ ایڈیٹر کراچی عظیم نظیر کے ساتھ ملکر اخبار کی اشاعت میں مر کزی کردار ادا کیا اور ساتھ ہی بطور ایڈیٹر سپورٹس بھی فرائضٖ سر انجام دئیے۔ 2001میں کراچی سے دوبارہ اسلام آباد واپس آئے اور روزنامہ خبریں کے ساتھ ساتھ پی ٹی وی سے بھی پروگرامز کرتے رہے۔
صوفی ہارون نے 2002کو پاکستان چھوڑ کر حصول رزق حلال کے لئے سپین ہجرت کی جہاں وہ محنت مشقت کے ساتھ ساتھ شعبہ صحافت سے بھی وابسطہ رہے انہوں نے 2002سے2013تک سپین میں رہتے ہوئے اسلام آباد سے شائع ہونے والے اخبار روزنامہ جناح کے لئے درجنوں مضا مین تحریر کرنے کے علاوہ پاکستان ٹیلی ویثرن کے ساتھ ساتھ پاکستان سے پر ائیوٹ سیکٹر میں آنے والے نجی چینل جیو ٹی وی کے لئے بھی رپورٹنگ کی۔
صوفی ہارون نے 2014میں ایک بار پھر وطن اور اپنے والدین کی محبت میں یورپ کی زندگی کو خیر آباد کہہ کر وطن واپسی کا فیصلہ کیا۔ اور وطن واپس آکر 10اگست2014کو پاکستان کی پہلی اردو سپورٹس نیوز ویب سائیٹ سپورٹس ورلڈ پی کے ڈاٹ کام کی بنیاد رکھی۔جو اب آپ کر سامنے ہے۔سپورٹس ورلڈ پی کے ڈاٹ کام پاکستان کی پہلی سپورٹس ویب سائیٹ ہے جو روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ کی جاتی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ اسکی پذیرائی نوجوانوں ہی میں نہیں بلکہ کھلاڑیوں اور پاکستان کی سپورٹس ایلیٹ میں بھی بے حد زیادہ ہے۔