ہمیں مل جل کر نو جوانوں کو ہاکی کے سنہرے دور سے روشناس کرانا ہو گا ۔ رانا سعید انجم فہیم اسکولز سسٹم نے بحریہ ماڈل اسکول ڈ ی ایچ اے کو پانچ گول سے پچھاڑ دیا

کراچی (سپورٹس ورلڈ نیوز) ہمیں مل جل کر نو جوانوں کو ہاکی کے سنہرے دور سے روشناس کرانا ہو گا ان خیالات کا اظہار پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ہاکی کے زیر اہتمام کراچی ہاکی ایسو سی ایشن کے اشتراک اور نیشنل بینک آف پاکستان کے تعاون سے اولمپیئن حنیف خان اور ڈاکٹر جنید علی شاہ اسپورٹس کمپلیکس پر منعقدہ تیسرے پاکستان ہاکیز گلوری اسکول ٹورنامنٹ کے چو تھے روز مہمان خصو صی ڈپٹی چیئرمین آریا سندھ اور سی ای او راجپوت کیٹرنگ رانا سعید انجم نے کیا انہوں نے کہا کہ قومی کھیل سے نئی نسل کو متعا رف کروانا اس لئے بھی ضروری ہے کہ یہی نو جوان پاکستان کے پر چم کو اس کھیل کے ذریعے دُنیا بھر میں لہرائیں گے مختلف اسکولوں میں جا کر ان کی ٹیمیں تیار کر وانے کی جدو جہد پر پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ہاکی کو سلام پیش کرتے ہیں اسکول سے کلب ، ڈیپارٹمنٹ اور قومی ٹیم کو کھلاڑی میسر آئیں گے ۔اس موقع پر پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ہاکی کراچی چیپٹر کے آرگنائزر رانا مشتاق احمد بھی موجود تھے ۔فہیم اسکول سسٹم نے بحریہ ماڈل اسکول ڈی ایچ کو اپنی شاندار کار کردگی کے ذریعے 5-1 سے شکست دے دی فاتح ٹیم کے عبدالرحمن نے تیسرے منٹ میں ایک گول، جبکہ عالیان نے چو دھویں ، انیسویں ، انتیسویں ویں ، اور تینتیسویں منٹ میں ایک ایک گول کیا بحریہ کے ذیشان نے اٹھائیسویں منٹ میں اپنی ٹیم کا واحد گول کیا ۔