ٹینس : ہیتھرواٹسن، سبالینکا، ٹی سورینکو، بوزرنیسکو، رسکی اور ویکک ہوبارٹ انٹرنیشنل ٹینس ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

ہوبارٹ (سپورٹس ورلڈ نیوز ) ہیتھرواٹسن، سبالینکا، ٹی سورینکا، بوزرنیسکو، رسکی اور ویکک ہوبارٹ انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ آسٹریلیا میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں برطانوی کھلاڑی واٹسن نے آسٹریلیا کی فورلس کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی،

بیلاروس کی سبالینکا نے چین کی شوئی زینگ کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا، یوکرین کی ٹی سورینکو بھی رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہیں، انہوں نے قزاخستان کی پیوٹنٹ سیوا کو زیر کیا، رومانوی کھلاڑی بوزرنیسکو بھی پری کوارٹر فائنل میں سرخرو رہیں، انہوں نے جرمنی کی فرائیڈسام کو ہرایا، امریکہ کی رسکی نے بیلجیئم کی فلپ کنز کو شکست دے کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، دیگر کھیلے گئے میچز میں مرٹنز، نیکو لیسکو بھی فتح یاب رہیں