یارکشائر کا رواں سال کاؤنٹی سیزن کیلئے دوبارہ بھارتی بلے باز پوجارا سے معاہدہ

لندن(سپورٹس ورلڈ نیوز)انگلش کلب یارکشائر نے رواں برس شیڈول کاؤنٹی سیزن کیلئے بھارتی بلے باز چیتشور پوجارا سے دوبارہ معاہدہ کر لیا۔ پوجارا کے کاؤنٹی کلب سے دوبارہ معاہدے کا مطلب ہے کہ اس بار ٹاپ سکس رینکڈ ٹیسٹ بیٹسمین کاؤنٹی کرکٹ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے، یارکشائر نے پوجارا سمیت جوروٹ اور کین ولیمسن سے بھی معاہدے کر رکھے ہیں۔ پوجارا نے گزشتہ برس یارکشائر کی کاؤنٹی چیمپئن شپ ٹائٹل فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یارکشائر سے دوبارہ معاہدہ کرنا میرے لئے باعث اعزاز ہے، کوشش ہو گی کہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے کلب کو فتوحات دلانے میں اہم کردار ادا کروں۔

 

کر کٹ کی تازہ ترین ملکی اور انٹر نیشنل خبریں جاننے کے لئے لائیک کریں ہمارا فیس بُک پیج سپورٹس ورلڈ پی کے ڈاٹ کام /کر کٹ نیوز                       

  https://www.facebook.com/cricket.sportsworldpk/