ینگ سافٹ بال کلب کوٹری نے ودیدہ کلب کوٹری کو9-8رنز سے شکست دے دی

کوٹری(سپورٹس ورلڈ نیوز) حیدر آباد ڈویژنل اولمپک اسپورٹس کمیٹی کے زیر اہتمام ملک سکندر خان اسپورٹس کمپلیکس کوٹری میں منعقدہ اقبال ڈے اسپورٹس فیسٹیول کا سافٹ بال ایونٹ ینگ سافٹ بال کلب کوٹری نے جیت لیا۔ فاتح ٹیم نے فائنل میچ میں ودیدہ کلب کوٹری کو9-8رنز سے شکست دی ۔ فاتح ٹیم کی جانب سے کپتان ظہیر الدین مگسی نے 2، جبکہ زریاب علی، حیدر علی، رافع صدیقی، بابر علی ، غلام مصطفی، اسد علی اور خرم نے 1-1رنز اسکور کیا۔ جبکہ دوسری جانب سے کپتان ہمت علی بروڑو، حسین بخش قمبرانی، عبد الرقیب، کاشف علی ، رستم علی، دانیال ، ابراہیم اور علی اکبرنے 1-1رنز اسکور کیا۔ میچ کو ساجد اعوان ، کامران شاہ ، جاوید علی ، محی الدین اور بابر خان نے سپر وائز کیا۔ قبل ازیں سافٹ بال ایونٹ کا افتتاح حیدر آباد اولمپک اسپورٹس کمیٹی کے صدر خرم رفیع صدیقی نے کیا جبکہ محمد شریف شیخ اور کے سی اوکے صدر ذاکر بلوچ اعزازی مہمان تھے۔ جبکہ تقریب تقسیم انعامات کے مہمانِ خصوصی حاکم علی ہنگورو تھے جبکہ میونسپل کمیٹی کوٹری کے کاؤنسلر ذوالفقار علی زلفی ، سابق وائس چیئر مین محمد شریف ، اور جامشورو کے خالد خان اعزازی مہمان تھے جنہیں چیئر مین اولمپک کمیٹی حمید شاہ ، اور ذاکر بلوچ نے اجرک اور اعزازی شیلڈ پیش کیں اور ان سے ٹیموں کا تعارف کرایا۔ آخر میں حاکم علی ہنگورو ، ذوالفقار علی اور حمید شاہ نے کامیاب ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر غلام حسین برفت، دلیپ کمار، جنید میمن، محمد فیضان ، محمد سعید احمد اور دیگر موجود تھے۔