یوایس جونیئرسکواش چمپئن شپ اوربرٹش جونیئرمیں ملک کی نمائندگی کرنیوالےکھلاڑیوں کا پشاورپہنچنےپرشانداراستقبال

پشاور(سپورٹس ورلڈ نیوز-غنی الرحمن سے ) یو ایس جونیئرسکواش چمپئن شپ اور برٹش جونیئر سکواش چمپئن شپ میں حصہ لینے والے خیبر پختونخوا کے کھلاڑی پشاورپہنچ گئے،یو ایس اوپن کے نڈر 15 کے سلور میڈلسٹ حمز نیازہ، انڈر 13 کے سلور میڈلسٹ حمام احمد اور برٹش جونیئر میںانڈر 17 سیمی فائنل کھیلنے والے حمزہ شریف اور انڈر 13کے سیمی فائنلسٹ نور زمان شامل کے قیوم سٹیڈیم پہنچنے پر شاندار استقبال کیاگیا،اس موقع پر سابق صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ، سکواش کے سابق عالمی چمپئن شپ قمر زمان، ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس عزیز اللہ خان، سکواش کے سابق عالمی نمبر دو محب اللہ خان اوردیگر نے انہیںپھولوں کے ہار پہنائے ۔ تقریب کے دوران سید عاقل شاہ اور قمر زمان نے کھلاڑیوں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جونیئر سطح پر باصلاحیت کھلاڑی سامنے آرہے ہیں ان کی محنت رنگ لا رہی ہے یو ایس اوپن میں سلور میڈلز جیتنا اور برٹش جونیئر اوپن میں سیمی فائنل تک پہنچنا اس امر کا ثبوت ہے کہ پاکستان سکواش کے میدان میں جلد اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرلے گا۔ انہوں نے کھلاڑیوں پر زور دیا کہ پریکٹس اور محنت پر توجہ دے جتنا وہ زیادہ کھیلیں گے اتنی ہی ان کی کارکردگی اچھی ہوگی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل قریب میں انہی کھلاڑیوں سے کوئی نہ کوئی عالمی چمپئن شپ جیت لے گا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کھلاڑیوں کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ ان کی کارکردگی مزید بہتر ہو۔حمزہ نیاز کو تھالی لینڈ میں ایشین جونیئر سکواش چمپئن شپ کےلئے قومی ٹیم میں منتخب کرلیا گیا ہے وہ انڈر 15 میں میں حصہ لیں گے جس کے لئے وہ تھائی لینڈ روانہ ہوگئے۔