یونین کے ساتھ مل کر ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے تیار ہیں ۔ منصور علی خان پروموشن پانے والے ملازمین کو مبارکباد، ملازمین کے حقوق کیلئے ہروقت کوشاں رہیں گے۔ محمد اکرم بھٹی

اسلام آباد( سپورٹس ورلڈ نیوز ) آل پاکستان سپورٹس بورڈ ایمپلائز یونین (سی بی اے)کے زیر اہتمام میڈیا سنٹر، جناح سٹیڈیم، سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں پی ایس بی کے سو سے زائد ملازمین کی پروشنز ہونے والے ملازمین کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں پاکستان سپورٹس بورڈ ایمپلائز یونین(سی بی اے )کی جنرل باڈی کے ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ محمد اکرم بھٹی، سیکرٹری جنرل(سی بی اے) نے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے ترقی پانے والے ملازمین کو مبارکباد پیش کی اور انہیں ان کے حقوق کی حفاظت کی ضمانت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ مزدوروں کے حقوق کیلئے ہر ممکن کوشاں رہیں گے اور ان کے حقوق پر کبھی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ اس موقع پر یونین کے دیگر عہدیداران جن میں غلام رسول چیئرمین، محمد اعجاز صدر، انجم گجر، فنانس سیکرٹری، غلام دستگیر، جوائنٹ سیکرٹری اور جمروز خان جدون نائب صدر نے خطاب کرتے ہوئے کے دوران پیش آنے والے مسائل اور مخالفین کی سازشوں کے بارے میں ملازمین کو آگاہ کیا جس پر ملازمین نے عہدیداران کو حائل رکاوٹیں دور کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

اس مو قع پر تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان سپورٹس بورڈ کے قائمقام ڈائریکٹر جنرل منصور علی خان تھے۔ جنہوں نے اپنے خطاب کے دوران یونین کے ساتھ مل کر ملازمین کی مزید فلاح و بہبود کرنے کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ وہ ملازمین کی توقع سے زیادہ اُن کی بہتری کے خواہش مند ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے ملازمین کو اپنے ذمہ داریاں احسن طریقہ سے سر انجام دینے کی بھی تاکید کی۔