یہی چراغ جلیں گے تو روشنی ہوگی…راوہاوومن ہاکی اکیڈمی کی ننی اسپیشل ہاکی پلیئر علیشبا خالد کی حیران کن ڈربلنگ,پاسنگ اور اسٹاپنگ دیکھیئے اس ویڈیو میں اور پڑھئے مختصر تعارف….!

0لاہور(اسپورٹس ورلڈ نیوز) یہی چراغ جلیں گے تو روشنی ہوگی…

رخسانہ ارشد وومن ہاکی اکیڈمی کی سب سے کم عمر ساڑے پانچ سال کی اسپیشل ننی ہاکی پلیئر علیشبا خالد کی حیران کن ڈربلنگ,اسٹاپنگ اور پاسنگ دیکھ کر دل رشک کرنے لگتا ہے.علیشبا خالد بچپن سے ہی اسپیشل چائلڈ ہونے کی وجہ سے اپنی گردن تک نہیں گھما سکتی تھی.یہی نہیں بلکہ علیشبا خالد کے پاؤں میں بھی ٹھیڑھا پن تھا.مگر رخسانہ ارشد وومن ہاکی اکیڈمی کی سیکریٹری و وومن کوچ سحرش گھمن کا جنون اور محنت نے آج علیشبا خالد کو عام بچوں سے کہیں زیادہ بہتر انداز میں ڈربلنگ,اسٹاپنگ اور پاسنگ کرنا سکھایا ہے.علیشبا خالد اپنی خالہ جنہوں نے بچپن سے اسکی پرورش کی ہے انکے ہمراہ روزانہ کی بنیاد پر آتی ہے ببس اور ہاکی اسٹک پکڑ کر پروفیشنل وومن کھلاڑیوں کی طرح پریکٹس کرنا شروع ہوجاتی ہے.اگر یہ جذبہ پاکستان کے ہر اسپیشل بچے کے دل میں ڈال دیا جائے اسکی حوصلہ افزائی کی جائے تو غلط نہ ہوگا کہ یہی چراغ جلیں پھر روشنی تو ہوگی.