12قومی وومن کراٹے چیمپئن شپ 30نومبر سے ساہیوال میں کھیلی جائیگی

کراچی (سپورٹس ورلڈ نیوز ) پاکستان کراٹے فیڈریشن کے زیر اہتمام 12ویں قومی وومن کراٹے چمپئن شپ 30 نومبرتا 2 ڈسمبر کو ساہیوال میں منعقد ہوگی. جس میں انفرادی کمیتے 45, 50, 55, 61, 68, پلس68 کلو گرام, انفرادی کاتا, ٹیم کاتا اور ٹیم کمیتے کے مقابلے شامل ہیں.12ویں قومی وومن کراٹیچمپئن شپ میں شرکت کے لئے سندھ کے ٹرائلز 18 نومبر 2018 بروز اتوار جمنازیم ہال, ککری گراونڈ لیاری میں دوپھر 12 بجے ھونگے جس میں تمام الحاق شدہ یونٹس کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔