18 رکنی اسلام آباد خواتین  فٹ بال ٹیم کی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان                 

 اسلام  آباد( سپورٹس ورلڈ نیوز )  اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن نے شہلیلہ بلوچ قومی انڈر- 16 خواتین فٹ بال چیمپیئن شپ کے لئے 18 رکنی ٹیم کی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے، اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری محمد عرفان خان نیازی نے 18 رکنی ٹیم کی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ خواتین کھلاڑیوں میں امان آفتاب، علینہ،ایمان فرخ، ثانیہ بشیر،  رمیشانیازی، شازیہ چننا،  ایمان مقعید،  ماہنور مشتاق، فیضا جبار، لیبا  ملک، اقصی افضل، تراب، زرمینہ خان،  کاشف جواد، فاطمہ نثار، ماہیم خان، ایمانیہ جنجوعہ اور  حی سید شامل ہیں جبکہ محمود احمد کو ٹیم مینجر  اور عبدالوحید کو کوچ مقرر کیا گیاہے، انہوں نے امید ظاہر کی اسلام آباد کی ٹیم چیمپیئن شپ میں شاندار کارگردگی کا مظاہرہ کرے گی،