30ویں نیشنل وومن ہاکی چیمپیئن شپ کے کامیاب انعقاد پر جی ایم وومن ونگ تنزیلہ عامر چیمہ اور انکی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتی ہوں.راحت خان .پنجاب وومن ہاکی ونگ

لاہور(اسپورٹس ورلڈ نیوز) پنجاب وومن ہاکی ونگ کی راحت خان نے کہا کہ 30ویں نیشنل وومن ہاکی چیمپیئن شپ کے کامیاب انعقاد کا سہرا جنرل منیجر پاکستان وومن ہاکی ونگ تنزیلہ عامر چیمہ اور انکی ٹیم کے سر جاتا ہے.جنہوں نے دن رات ایک کرکے ایونٹ کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کیا.30ویں نیشنل وومن ہاکی چیمپیئن شپ کے کامیاب انعقاد پر جی ایم وومن ونگ تنزیلہ عامر چیمہ اور انکی ٹیم کو خراج تحسین اور مبارکباد پیش کرتی ہوں.مالی پریشانیوں نے باوجود کامیاب ایونٹ کرایا گیا.مزکورہ ایونٹ کے زریعے پاکستان وومن ہاکی ٹیم کیلئے بھی پلیئرز اپنہ پرفارمنس کی بدولت ابھر کر سامنے آئی ہیں.جو کہ مستقبل میں پاکستان وومن ہاکی ٹیم کا حصہ بنیں گی.انہوں نے کہا کہ تنزیلہ عامر چیمہ با صلاحیت خاتون ہیں انہوں نے بحیثیت سیکریٹری پاکستان وومن ونگ بے شمار ایونٹس منعقد کرائے.جس ے گراس روٹ لیول پر وومن کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے.انشاء اللہ امید ہے جنرل منیجر وومن ونگ کی حیثیت سے اسی اسپرٹ کے ساتھ خواتین ہاکی کی فلاح و بہبود کیلئے کام کریں گی.