بیس بال : قائد اعظم گیمزکے لئے سندھ بیس بال ٹیم کا انتخاب کر لیا گیا

حیدر آباد (سپورٹس ورلڈ نیوز ) قائد اعظم گیمز اسلام آباد میں شرکت کیلئے سندھ بیس بال مینز ٹیم منتخب کرنے کیلئے ٹرائلز گورنمنٹ کالج حیدر آبا دگراؤنڈ پر لئے گئے جس میں سندھ بھر سے 32کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ سندھ بیس بال ایسو سی ایشن کے صدر انجینئر محمدمحسن خان کی سر براہی میں کو آرڈینیٹر پر ویز احمد شیخ اور ہیڈ کوچ عامر سلیم نے کھلاڑیوں کے ٹرائلز لئے جبکہ ندیم ظہیر اور ساجد اعوان بطور ٹیکنیکل اسسٹنٹ موجود تھے۔

قبل ازیں سندھ کے صدر انجینئر محمد محسن خان اور دیگر آفیشلز کی آمد پر انہیں حیدر آباد بیس بال ایسو سی ایشن کے چےئر مین حمید شاہ ، ٹرائلز کو آرڈینیٹر پر ویز احمد شیخ، گورنمنٹ کالج حیدر آباد کے ڈائریکٹر فزیکل ایجو کیشن حسین امام قادری نے خوش آمدید کہا اور اجرک کے تحائف پیش کئے۔ اس موقع پر انجینئر محمد محسن خان نے اپنے خطاب میں کھلاڑیوں کو نظم و ضبط قائم رکھنے اور قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے اپنا بہترین کھیل پیش کرنے کی تلقین کی اور اپنے ڈویژنل عہدیداران ، آفیشلز اور اساتذہ کے وضع کئے گئے اصولوں اور قواعد پر عمل پیرا رہ کر سخت محنت کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ سندھ سے مزید کھلاڑی پاکستان ٹیم تک رسائی حاصل کر سکیں تاہم میرٹ کو ہر صورت نظر میں رکھا جائیگا۔

ٹرائلز کے کو آرڈینیٹر پر ویز احمد شیخ نے ٹرائلز کے انعقاد میں بھر پور تعاون کرنے پر گورنمنٹ کالج حیدر آباد کے پرنسپل ڈاکٹر ناصر الدین ، ڈائریکٹر فزیکل ایجو کیشن حسین امام قادری اور سندھ اسپورٹس بورڈ کے کنسلٹنٹ رزاق ربانی کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا جبکہ آفیشلز اور کھلاڑیوں کی کثیر تعداد میں آمد پر ان کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر ایوب مغل، سید ساجد حسین ، رسول بخش ، عمران علی، محمد اقبال، جاوید اقبال، غلام اللہ، نور نبی ، بابو شاہ اور دیگر موجود تھے۔ ٹرائلز کے بعد ہیڈ کوچ عامر سلیم نے مختلف ڈویژنل عہدیدارن اور کوچز اور خصوصاًپر ویز احمد شیخ کی بیس بال کیلئے کی گئی کاوشوں کی تعریف کی کہ جن کی بدو لت کھلاڑیوں نے یہاں نہ صرف شرکت کی بلکہ عمدہ کھیل بھی پیش کیا تاکہ وہ سندھ اسپورٹس بورڈ کی نگرانی میں قائد اعظم گیمز کے سلسلے میں سندھ کے دستے میں شامل ہو سکیں۔

fallow  us  on  facebook    https://web.facebook.com/sportsworldpk1