کرکٹ کی مقبولیت اور میڈیا پر اسکی بے پناپذیرائی سے بچوں میں ہاکی کی مقبولیت میں کمی واقع ہوئی ہے، پی ایچ ایف ملک میں سکول ہاکی کی بحالی کے لئے کام کر رہی ہے :شہباز سینئر

اسلام آباد(سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہبازاحمد سینئرنے کہا ہے کہ اکرکٹ کی مقبولیت اور میڈیا پر اسکی بے پناپذیرائی سے بچوں میں کر کٹ کھیلنے اک رجحان بہت زیادہ ہے بچوں کے کر کٹ کی جانب رجحان بڑھنے سے ہاکی کی مقبولیت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ ہاکی کو دوبارہ مقبول کھیل بنانے کے لئے سکول ہاکی کو فروغ دینا ہوگا اور پی ایچ ایف سکول ہاکی کے فروغ کے لئے کام خا آغاز کر چکی ہے۔ پاکستان سینئر ٹیم نے ورلڈ نمبر آٹھ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو سیریز میں شکست دی اورورلڈ نمبر ون سے ہارنے کے باوجود اسکے خلاف عمدہ کھیل پیش کیا ،پاکستان انڈر 18ٹیم اسوقت آسٹریلیا کے دورے پر ہے جو وہاں 5ماہ قیام کر ے گی اور وہاں تربیت حاصل کرے گی شہباز سینئریہاں اسلام آباد میں قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دے ر ہے تھے۔ اس موقع پر رکن پارلیمنٹسراج محمد خان نے کہا گورنمنٹ سکولوں میں گراؤنڈ نہیں جس سے ہاکی پیچھے جا رہی ہے،پہلے سکولوں میں کھیلوں کی تربیت دی جاتی تھی اب ٹی وی تک محدود رہ گیا ہے،بڑے بڑے شہروں میں ہاکی کے گراؤنڈ ہی نہیں ہیں،گراؤنڈ ختم کر کے بلڈنگز بنائی جا رہی ہیں،زبان کی کوئی قید نہیں ہونی چاہیئے ، بس ٹیلنٹ ہونا چاہیئے،میٹنگز سے آگے نکل کر اقدامات کرنے ہوں گے،ہمارے ملک میں ہاکی ختم ہوتی جا رہی ہے۔چوہدری نذیر احمد نے کہا کہ ہمارے پاس بورے والا میں بہت اچھے گراؤنڈ ہیں ہاکی فیڈریشن وہاں سے کھلاڑی لے لیں،ہاکی ختم ہونا ہمارے لیے ایک المیہ ہے،ہمارے سکولوں میں پی ٹی ہونا ختم ہوتا جا رہا ہے۔شہباز سینئرنے کہا کہ ہمارے پاس میس کا کوئی انتظام نہیں ہے۔آفس صرف لاہور میں ہے ،اسلام آباد میں آفس تک نہیں ہے۔

fallow  us  on  facebook   https://www.facebook.com/sportsworldpk1