پاکستان واپڈا وومن ہاکی ٹیم ہاکی سیریز کھیلنے انڈونیشیا کے دورے پر روانہ ہوگئی

لاہور(اسپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان واپڈا وومن ہاکی ٹیم ہاکی سیریز کھیلنے انڈونیشیا کے دورے پر روانہ ہوگئی.تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات پاکستان واپڈا وومن ہاکی ٹیم کا چاک و چوبند دستہ انڈوشین وومن ہاکی ٹیم سے ہاکی سیریز کھیلنے انڈونیشیا روانہ ہوگیا.جس میں ٹیم منیجر صغیر احمد,اسسٹنٹ منیجر سونیہ خان,ھیڈ کوچ دلاور بھٹی,اسسٹنت کوچ عبدالرزاق کے علاوہ ٹیم کھلاڑیوں میں ٹیم کپتان رضوانہ یاسمین,سعیدہ رحمت,نادیہ کاظم,عقیلہ نسیم,رقیہ,عزرہ پروین,نفیسہ انور,اقراء جاوید,عائشہ بشیر,حنا پرویز,نازیہ رحمت,افشین نورین,کلثوم شہزادی, ابراء,مائرہ صابر اور امبرین ارشد شامل ہیں.واضع رہے پاکستان واپڈا وومن ہاکی ٹیم میں تمام کھلاڑی پاکستان کلر ہولڈر ہیں,اس موقع پر تمام وومن کھلاڑی پر عزم تھے انکا کہنا تھا اس طرح کے ٹورز سے پلیئرز حوصلہ بڑھتا ہے وہ ملک و قوم کیلئے اچھا کھیل پیش کرسکتے ہیں.

fallow  us  on  facebook  https://www.facebook.com/Women-sports-news-273672529682435