پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ہاکی کی تمام تنظیمات توڑ کر زاہد شہاب کو کنوینئر مقرر کردیا گیا

کراچی (سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ہاکی کی تمام تنظیمات توڑ کر زاہد شہاب کو کنوینئر مقرر کردیا گیا جبکہ اکیڈمیز کے عہدیداران برقرار رہیں گے اس بات کا اعلان پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ہاکی کے اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد فیصلہ جات کا اعلان کرتے ہوئے کیا گیا اس موقع پر تین رکنی کنوینئر کمیٹی بھی بنائی گئی جس میں منور چوہدری ، راؤ ندیم اور سید امتیاز الحسن شامل ہیں یہ فیصلہ پی آئی ایچ کی ازسر نو تشکیل اور ہاکی کے کھلاڑیوں اور صحافی حضرات کے لیے خصوصی فلاحی منصوبہ جات کے لیے کیا گیا ہے اجلاس نے متفقہ طور پر سابق انٹرنیشنل کھلاڑی اور کوچ رحمن خان کو الیکشن کمشنر مقرر کیا جو اسی ماہ مشاورت کے بعد الیکشن کا انعقاد کروائیں گے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ہاکی کے بانی پروفیسر راؤ جاوید اقبال نے کہا کہ ہم ہاکی کی بحالی اور ترویج کے لئے مرحلہ وار اپنے اہداف کی جانب بڑھ رہے ہیں اس سال ہم نئی اکیڈمیز کے قیام ، اولمپئین اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں پر مشتمل مشاورتی بورڈ اور کئی ایک منصوبہ جات کی تکمیل کریں گے اور بہت جلد ہاکی کے کھلاڑیوں اور کھیلوں کے صحافیوں کے لیے اہم خوشخبری بھی دیں گے ہاکی کے حلقوں کے تعاون اور سرپرستی سے پاکستان ہاکی کے لیے ہم اپنا کردار اسی طرح ادا کرتے رہیں گے مالی مشکلات ، مخالفت و مخاصمت اور گمراہ کن پروپیگنڈے کے باوجود ہمارا سفر کامیابی سے جاری ہے اور تمام عہدیداران کے اتحاد و اتفاق سے بہت جلد پاکستان میں ہاکی کا درخشاں باب ایک بار پھر کھلے گا۔

fallow  us  on  facebook      https://www.facebook.com/sportsworldpk1