کبڈی : قومی انٹر ڈیپارٹمنٹ چیمپئن شپ 2 سے 6 اگست جناح سٹیڈیم، اسلام آباد میں کھیلی جائے گی

اسلام آباد ( سپورٹس ورلد نیوز)  قومی انٹر ڈیپارٹمنٹ کبڈی چیمپئن شپ 2 سے 6 اگست جناح سٹیڈیم، اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا محمد سرور نے بتایاکہ چیمپیئن شپ میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان آئیر فورس (پی اے ایف)، پاکستان واپڈا ، پاکستان پولیس، پاکستان ریلوے، سوئی ناردرن گیس پائپ لائن( ایس این جی پی ایل) اور ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) شامل ہیں ان ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا جائےگا اورہر گروپ سے دو،                                     دو ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی ۔ سیمی فائنل 5 اگست کو جبکہ فائنل میچ اگست 6کوکھیلا جائےگا

fallow  us   on   facebook     https://www.facebook.com/sportsworldpk1