ترکش کووآپریشن اینڈ کو آرڈینیشن ایجنسی کی جانب سے چین میں ہونے والے گوتھیہ کپ کیلئے دیا وومن فٹبال کلب کو فٹبال کٹ و دیگر سامان کا تحفہ

کراچی(اسپورٹس ورلڈ نیوز-وقاص شیخ) منسٹری آف ترکی سے الحاق شدی ترکش کووآپریشن اینڈ کو آرڈینیشن ایجنسی کی جانب سے چین میں ہونے والے گوتھیہ کپ کیلئے دیا وومن فٹبال کلب کو فٹبال کٹ و دیگر سامان دیا گیا.تفصیلات کے مطابق منسٹری آف ترکی سے الحاق شدی ترکش کووآپریشن اینڈ کو آرڈینیشن ایجنسی کی کنٹری کوآرڈینیٹر محمت ایمرا اکتونہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر ابراہیم کاتیرکی نے جنرل سیکریٹری دیا وومن فٹبال کلب سعدیہ شیخ کو فٹبال کٹ و دیگر سامان مہیا کیا.سعدیہ شیخ نے ترکی حکومت کی جانب سے فٹبال کٹ و دیگر سامان اسپانسر کرنے پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا انہوں نے مزید کہا کہ ترکی اور پاکستان کی دوستی مثالی ہے.دیا فٹبال وومن کلب کی انڈر 14 وومن ٹیم  چین کے شہر  شیانگ میں 11 اگست سے شروع ہونے والے  گوتھیہ کپ میں شرکت کرے گی.رخسار راشد بحیثیت کوچ ٹیم کے ساتھ شرکت کریں گی. بعد ازاں محمت ایمرا نے کھلاڑیوں سے بات کرتے ہوئے انکے کھیل کی تعریف کی اور ترکی حکومت و عوام کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا.