سنو کر : بابرمنہاس اورمحمد آصف نے اسجد اقبال اورمحمد سجاد کو 5-4سے شکست دے کر آئی بی ایس ایف ورلڈ ٹیم سنوکر چیپئین شپ 2017کا ٹائیٹل اپنے نام کر لیا

ہرگادہ ( سپورٹس ورلڈ نیوز )  مصر میں کھیلی جانے والی ورلڈ ٹیم سنوکر چیمئین شپ کے فائنل میں بابر منہاس اور محمد آصف پر مشتمل پاکستان بی ٹیم نے اسجد اقبال اور محمد سجاد پر مشتمل پاکستان اے ٹیم کو 5-4سے شکست دے کر آئی بی ایس ایف ورلڈ ٹیم سنوکر چیپئین شپ 2017کا ٹائیٹل اپنے نام کر لیا۔ آج کھیلے گئے فائنل مقابلے سے قبل پہلے سیمی فائنل مقابلے میں میں پاکستان کے اسجد اقبال اور محمد سجاد پر مشتمل پاکستان اے نے ویلز کی ٹیم کو آوٹ کلاس کرتے ہوئے 4-0 سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی پہلے سیمی فائنل میں سکور کچھ اسطرح سے رہا 67-59, 95-0, 65-52, 65-48 ۔ اسی طرح فائنل سے قبل ہونے والے دوسرے سیمی فائنل میں بابر منہاس اور محمد آصف پر مشتمل پاکستان بی ٹیم نے آئر لینڈ کی ٹیم کو4-0 سے شکست دے کر فائنل تک پہنچی تھی

اس مقابلے میں پاکستان بی نے آئر لینڈ کی ٹیم کو 86-04(52), 109-31(66), 63-50, 95-71.سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ یوں پہلی اور دوسری پوزیشن کے لئے ہونے والا یہ فائنل میچ دونوں پاکستانی ٹیموں کے درمیان ہی کھیلا گیا جس میں پاکستان بی نے پاکستان اے کو شکست دے کر آئی بی ایس ایف ورلڈ ٹیم سنوکر چیپئین شپ 2017کا ٹائیٹل اپنے نام کر لیا۔ ٹیم پاکستان کی اس شاندار کامیابی پر پاکستان سنوکر ایسوسی ایشن نے پہلی اور دوسری دونوں پوزیشنیں اپنے نام کر کے کے تاریخی موقع پر ٹیم پاکستان کو مبارکباد دی ہے ۔