باکسنگ : میری پوری توجہ نو مبر میں ہونے والی اپنی فائیٹ پر ہے، گھریلو مسلۂ پر بات نہیں کروں گا , باکسنگ اکیڈمی پاکستان میں باکسنگ کی خدمت کے لئے بنائی : عامر خان

اسلام آباد(سپورٹس ورلڈ نیوز)  پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہاہے کہ ان کی اگلی فائٹ نومبر میں ہے اور ساری توجہ اس وقت اس پر مرکوز ہے ۔  عا مرخان آج یہاں اسلام آباد میں اپنی اگلی فائیٹ کی تیاریوں کے حوالے سے ٹریننگ  سیشن کے بعد صحافیوں کے ساتھ گفتگو کر رہے تھے انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پاکستان میں باکسنگ اکیڈمی پاکستان کی خدمت کے لئے بنائی جس میں اسوقت پاکستانی نوجوان باکسر کو باکسنگ کے کھیل کی تر بیت دی جا رہی ہے، اکیڈمی کے باکسر عثمان جنکا تعلق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سے ہے۔ سپین میں ہونے والے باکسنگ کے عالمی مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور جیساکہ انکے کوچز کا بتانا ہے کہ وہ ایک اچھا کھلاڑی ہے تو مجھے امید ہے وہ اس مقابلے میں عمدہ پر فار منس دے گا عامر خان نے مذید کہا کہ ملک بھر میں اس طرح کی اکیڈمیز کا جال بچھانے کے خواہشمند ہیں تاکہ باکسنگ کے میدان میں پاکستان کے مستقبل کو روشن بنایا جا سکے۔ ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ وہ عالمی شہرت یافتہ باکسرز کو پاکستان میں لانے اور یہاں عالمی سطح کا پروفیشنل مقابلہ کرانے کی کوشش کر یں گے ،انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے دنیا بھر کے سپورٹس مینوں کو چاہئے کہ وہ پاکستان میں آکر کھیلیں اور پاکستانی قوم کی دشت گردی کے خلاف جنگ میں اسکی قربانیوں پر اسے خراج تحسین پیش کریں۔ عامر خان کا کہناتھا کہ،میر ی اکیڈمی ہر پاکستان کیلئے ہے،میں پاکستان نوجوانوں کو ٹریننگ دینے کیلئے آیا ہوں ۔ان کا کہناتھا کہ میر اگلی فائٹ نومبر میں ہے اور اس وقت تمام ترتوجہ اس پر مرکوز ہے ۔ نجی زندگی اور اپنی اہلیہ کے ساتھ خرابی تعلقات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ وہ اس حوالے کوئی بات نہیں کرنا چاہتے اور انکے پاکستان آنے کی ایک اہم وجہ یہ ہے کہ میں بغیر کسی دوسری جانب توجہ دئے پاکستان میں اپنی ٹریننگ کر نا چاہتا ہوں  .واضح رہے کہ عامر خان اور ان کی اہلیہ کے درمیان تعلقات کشیدہ چل رہے ہیں دونوں کی جانب سے ایک دوسرے پر الزامات عائد کیے گئے تاہم بعدازاں دونوں کے درمیان صلح ہونے کی خبر آئی لیکن ایک بار پھر دونوں کے درمیان طلاق کی خبریں آ رہی ہیں ۔طلاق کی صورت میں برطانوی قانون کے مطابق عامر خان کو اپنی آدھی دولت سے ہاتھ دھونا پڑے گا ۔