ویمن بیس بال ایشیا کپ : ہانگ کانگ نے پاکستان ویمن بیس بال ٹیم کو یکطرفہ مقا بلے بعد 17-2کے سکور سے شکست دے دی

ہانگ کا نگ ( سپورٹس ورلڈ نیوز)  ہانگ کانگ کی ٹیم نے ویمن بیس بال ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان ویمن بیس بال ٹیم کو یکطرفہ مقا بلے بعد 17-2کے سکور سے شکست دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ویمن بیس بال ایشین کپ 2017کا افتتاحی میچ پاکستان اور ہانگ کانگ کی ٹیموں کے مابین سائی سو وان گراﺅنڈ میں کھیلا گیا۔پاکستان ویمن ٹیم کی جانب سے فیلڈ میں بات چیت کی کمی کے سبب مخالف ٹیم کو پوائنٹس میں اضافہ کرنے میں آ سا نی ہوئی۔ 25سالہ چیوک کا کہنا تھا کہ ہماری مخالف ٹیم نے کا فی غلطیاں کی، جس سے ہمیں فائدہ ہوا۔ہانگ کانگ ویمن ٹیم کے کو چ انتھونی بینیٹ کا کہنا تھا کہ ہماری ان فیلڈ نے اتنا تیز کھیلا کی پاکستانی ٹیم آف بیلنس ہو گئی۔ واضح رہے اس ٹورنا منٹ میں پاکستان کے علاوہ جا پا ن ، چائنیز تائی پے، کو ریا، ہا نگ کا نگ اور بھارت کی ٹیمیں شا مل ہیں۔پاکستان کا دوسرا میچ کل کوریا کے ساتھ ہو گا۔