ٹینس : اسپینش ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے یوایس اوپن کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

نیو یارک (سپورٹس ورلڈ نیوز) اسپین کے ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے یوایس اوپن کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔انہوں نے الیگزینڈر ڈولگو پولوو کو شکست
دی۔ نیو یارک میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کے چوتھے راؤنڈ میں ورلڈ نمبر ون رافیال نڈال کا مقابلہ یوکرائن کے الیگزینڈر ڈولگو پولووو سے تھا۔ چیمپئن کھلاڑی رافیل نڈال نے حریف کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے اسٹریٹ سیٹس میں فتح حاصل کرکے ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔نڈال نے چھ ۔دو، چھ۔ چار اور چھ۔ ایک سے فتح حاصل کی۔ ویمنز ایونٹ میں ٹاپ سیڈ کیرولینا پلس کوا امریکا کی جنیفر بریڈی کو بآسانی چھ۔ ایک اور چھ۔ صفر سے ہراکر کوارٹر فائنل میںپہنچ گئیں ۔