ہاکی گراؤنڈ کی انتظامیہ و مقامی ہاکی ایسو سی ایشنز ہاکی کی بحالی و فروغ میں رکاوٹ

لاہور( سپورٹس ورلڈ نیوز) ملک کے بیشتر ہاکی گراؤنڈ کی انتظامیہ و مقامی ہاکی ایسو سی ایشنز ہاکی کی بحالی و فروغ میں رکاوٹ کا باعث بن رہی ہیں.تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشتر ہاکی گراؤنڈ انتظامیہ و مقامی ہاکی ایسو سی ایشنز ہاکی کی بحالی و اسکے فروغ میں رکاوٹ کا باعث بن رہی ہیں.سرگودھا ہاکی گراؤنڈ میں ہاکی کھیلنے کے 1000 روہے چارجزوصول کرنے پر اے بے جے ہاکی کلب کے کھلاڑیوں نے گراؤنڈ انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا.جس میں مطالبہ کیا کہ پی ایچ ایف گراؤنڈ انتظامیہ کی جانب سے پریکٹس کی مد میں 1000 روپے فیس ختم کرائے تاکہ کھلاڑی پریکٹس کریں.واضع رہے ملک بھر کے بیشتر اضلاع میں کلبس و کھلاڑیوں کے ساتھ ذاتی چپقلش کی بنیاد ہر ہاکی گراؤنڈ کے دروازے بند کردیئے جاتے ہیں جس میں سرگودھا کے علاوہ سکھر سمیت دہگر اضلاع شامل ہیں جہاں ہاکی گراؤنڈ سیاست کی بھینٹ چڑھادیئے جاتے ہیں ذاتی پسند نہ پسند کی بنیاد پر کھلاڑیوں کو پریکٹس کی اجازت دی جاتی یے.جبکہ مزکورہ ہاکی گراؤنڈ کھلاڑیوں کی پریکٹس ایونٹس کیلئے بنائے گئے تاکہ وہ مستقبل میں پاکستان کیلئے کھیلیں.اس حوالےبسے ہاکی کے مختلف حلقوں نے پی ایچ ایف سے مطالبہ کیا یے کہ مقامی ہاکی ایسو سی ایشنز و گراؤنڈ انتظامیہ کے خلاف کاروائی کے خلاف کاروائی کی جائے.