ٹینس: اسپین میں پیبلو کیرینو بسٹا نے پہلی بار یو ایس اوپن کے سیمی فائنل کے لئےکوالیفائی کرلیا

نیو یارک(سپورٹس ورلڈ نیوز)  نیو یارک میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ میں اسپین میں پیبلو کیرینو بسٹا نے پہلی بار یو ایس اوپن کے سیمی فائنل کے لئےکوالیفائی کرلیا۔ پیبلو نے ارجنٹینا کے ڈیاگو شواٹزمان کے خلاف اسٹریٹ سیٹس میں کامیابی حاصل کی۔ ان کی جیت کا اسکور چھ۔ چار ،چھ۔ چار اور چھ۔ دو رہا۔ ویمنز ایونٹ میں ان سیڈڈ سلونی اسٹیفن لیٹویا کی انیس ٹیساجا کو چھ۔ تین ،تین۔ چھ اور سات۔ چھ سے ہراکر سیمی فائنل میں پہنچ گئیں ۔