کرکٹ : پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیےطویل سفرطے کرنا پڑا : جائلز کلارک ,اگلے سال پاکستان میں کرکٹ کی سرگرمیاں بڑھنے والی ہیں :نجم سیٹھی

لاہور (سپورٹس ورلڈ نیوز)  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ڈائریکٹر جائلز کلارک نے کہا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیےطویل سفرطے کرنا اکستان میں اگر آج کر کٹ بحال ہو رہی ہے تو اسکا سہرا رمیز راجہ اور پی سی بی کو جاتا ہے۔جائلز کلارک آج یہاں لاہور پہنچنے کے بعد پی سی بی کے چیرمین نجم سیٹھی کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔  پریس کانفرنس سے خطاب میں جائلز کلارک کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت اور عوام نے زبردست قدم اٹھایا ہے۔  پاکستان میں کرکٹ بحالی پرلوگ بہت خوش ہیں،اینڈی فلاور کومبارکباد پیش کرتا ہوں ان کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا،پی ایس ایل فائنل لاہور میں نہ ہوتا تو موجودہ دورہ اتنا آسان نہ ہوتا۔ آئی سی سی ڈائریکٹر نے کہا کہ ہم 2011سے پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لے رہے تھے،ہماری نظریں اس سیریز پر ہیں،میں پاکستانی حکومت اور خاص طور پر سیکورٹی اداروں کا شکر گزار ہوں۔انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا بھی شکریہ ادا کیا۔ کلارک نے کہا کہ مختلف ممالک سے آئی سیکورٹی ٹیموں نے پی ایس فائنل میں انتظامات دیکھے،ان کی رپورٹ پر ہی ورلڈالیون کےپاکستان آنےکےدروازے کھلےہیں۔  اس موقع پر صحافیوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ اُمید ہےورلڈ الیون کی آمد سری لنکا کےپاکستان آنے کےدروازے کھولےگی،اگلے سال پاکستان میں کرکٹ کی سرگرمیاں بڑھنے والی ہیں،جنوبی افریقہ کے5کھلاڑی آئےہیں،اب ان کی ٹیم کویہاں لانےمیں محنت نہیں کرناپڑے گی۔ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کےچیف ایگزیکٹو کل میچ دیکھنے پاکستان پہنچ رہےہیں،پاکستان آنےکی اجازت دینے پر تمام آئی سی سی اراکین کا شکریہ ادا کرتاہوں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ کہتے تھے کہ پی ایس ایل کرائیں، میڈیا نے بھی یہی کہا،پی ایس ایل فائنل کرانے میں پنجاب کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ ہم غیرملکی کھلاڑیوں کےمشکورہیں کہ وہ پاکستان آئے،اینڈی فلاور نے ورلڈ الیون کو یکجا کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔