41ویں قومی کبڈی چیمپین شپ ،پی اے یف کی ٹیم ایس این جی پی ایل اور واپڈ اکی ٹیم آرمی کو ہرا کر فائنل میں پیچ گئی.فائنل کل دن دو بجے کھیلا جائے گا

فیصل آباد (سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیر اہتمام فیصل آباد میں کھیلی جارہی 41ویں قومی کبڈی چیمپین شپ کے تیسرے روز کھیلے گئے سیمی فائنل مقابلوں میں پی اے ایف کی ٹیم نے ایس این جی پی ایل کی ٹیم کو 33-22 سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں واپڈا کی ٹیم نے پاکستان آرمی کی ٹیم کو ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد 47-43 کے سکور سے شکست دے کر کامیابی اپنے نام کر لی ۔ آج سیمی فائنل مقابلوں سے قبل کواٹر فائنل مقابلے بھی کھیلے گئے . پہلے کوا ٹر فائنل میں پی اے ایف کی ٹیم نے ریلوے کی ٹیم کو 46.23 سے۔ دوسرے کواٹر فائنل میں واپڈا کی ٹیم نے ایچ ای سی کی ٹیم کو57-31 سے۔ تیسرے کواٹر فائنل میں ایس این جی پی ایل کی ٹیم نے پی او ایف واہ کی ٹیم کو51-38 کے سکور سےجبکہ چوتھے کواٹر فائنل میں آرمی کی ٹیم نے پولیس کی ٹیم کو 52-22 سے شکست دیکر کامیابی اپنے نام کرتے ہوئے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا ۔ ایونٹ کا فائنل اور تیسری و چوتھی پوزیشن کا میچ کل اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائےگا. فائنل میں واپڈا کا مقابلہ پی اے ایف کی ٹیم سے جبکہ تیسری اور چوتھی پوزیشن کا مقابلہ آرمی اور ایس این جی پی ایل کی ٹیموں کے درمیان ہوگا.