41ویں قومی کبڈی چیمپین شپ (سرکل سٹائل)کل سے فیصل آباد میں شروع ہوگی ،ملک بھر سے چودہ ٹیمیں شرکٹ کریں گیں : سیکر ٹری پی کے ایف رانا سرور

فیصل آباد. لاہور (سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام 41ویں قومی کبڈی چیمپین شپ (سرکل سٹائل)کل سے فیصل آباد میں شروع ہوگی جس میں ملک بھر سے پی کے ایف سے منسلک سبھی 14یونٹس کی ٹیمیں جن میں پاکستان آرمی۔واپڈا۔ پولیس۔ نیوی۔ائرفورس۔پی او ایف واہ۔ایس این جی پی ایل۔ پنجاب۔ سندھ۔ خیبر پختونخوا۔ بلوچستان۔ریلوے۔ ایچ ای سی۔اور اسلام آباد کی ٹیمیں شرکت کریں گیں یہ بات پی کے ایف کے سیکر ٹری رانا محمد سرور نے سپورٹس ورلڈ پی کے ڈاٹ کام سے گفتگو کرت ہوئے بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ قومی سطح کے اس ایونٹ میں شر کت کے لئے تمام ٹیمیں فیصل آباد پہنچ چکی ہے۔ جو سات دسمبر تک کھیلے جانے والے اس ایونٹ میں شرکت کریں گیں۔ ایونٹ کی تیاریوں کی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ایونٹ کی تیاریاں مکمل ہیں اور فیصل آباد کبڈی ایسوسی ایشن گذشتہ کئی روز سے مقامی انتظامیہ اور پنجاب سپورٹس بورڈ کے ساتھ ملکر اس ایونٹ کے کامیابی انعقاد کے لئے تیاریاں کر رہی ہے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ اسی ایونٹ میں عمدہ پرفاس کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو پاکستان گرین اور پاکستان وائیٹ کی ٹیموں میں سلیکٹ کیا جائے گا جو 8 جنوری سے پاکستان۔ بھارت اور ایران کی ٹیموں پر مشتمل تین ملکی کبڈی سیریز کے لئے منتخب کی جائیں گیں۔