41ویں قومی کبڈی چیمپین شپ دوسرے روز،ایس این جی پی ایل ۔ واپڈا۔ ایچ ای سی۔ پی اے ایف اور پولیس کی ٹیموں نے اپنے میچز جیت لئے ، کواٹر فائنلز کل کھیلے جائیں گے

فیصل آباد (سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیر اہتمام فیصل آباد میں کھیلی جارہی 41ویں قومی کبڈی چیمپین شپ کے دوسرے روز کھیلے گئے چھ میچز میں ایس این جی پی ایل ،ایچ ای سی ، واپڈا۔ پی اے ایف اور پولیس کی ٹیموں نے اپنی اپنی حریف ٹیموں کو شکست دے کر کامیابی اپنے نام کر لی۔ تفصیلات کے مطابق آج کھیلے گئے پہلے میچ میں ایس این جی پی ایل کی ٹیم نے بلوچستان کی ٹیم کو31-9 سے۔ دوسرے میچ میں ایچ ای سی کی ٹیم نے سندھ کی ٹیم کو 46-16 سے۔

تیسرے میچ میں پی اے ایف کی ٹیم نے پی او ایف کی ٹیم کو 27-15 کے سکور سے۔ چوتھے میچ میں واپڈا کی ٹیم نے آرمی کی ٹیم کو 53-43 سے۔ پانچویں میچ میں ایس این جی پی ایل کی ٹیم نے ریلوے کی ٹیم کو 49-42 سے جبکہ چھٹے اور آخری میچ میں پولیس کی ٹیم نے ایچ ای سی کی ٹیم کو 51-45 سے شکست دیکر کامیابی اپنے نام کرلی۔ ایونٹ کے دوسرے روز کمشنر فیصل آباد آصف اقبال چوہدری مہمان خصوصی تھے۔
ایونٹ کے تیسرے روز کل ہفتہ کو چار کواٹر فائلنز کھیلے جائیں گے جن میں پہلے کوا ٹر فائنل میں پی اے ایف کی ٹیم کا مقابلہ ریلوے کی ٹیم کے ساتھ.دوسرا کواٹر فائنل میں واپڈا کا مقابلہ ایچ ای سی سے ،تیسرے کواٹر فائنل میں ایس این جی پی ایل کا مقابلہ پی او ایف واہ کی ٹیم کے ساتھ جبکہ چوتھا کواٹر فائنل پولیس کی ٹیم کا مقابلہ آرمی کی ٹیم کے ساتھ ہوگا