41ویں قومی کبڈی چیمپین شپ پہلے روز،آرمی۔ واپڈا۔ ریلوے۔ پی اے ایف ۔ پولیس اور پی او ایف کی ٹیموں نے اپنے میچز جیت لئے ، افتتاح کمشنرآصف اقبال چوہدری نے کیا

فیصل آباد (سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیر اہتمام فیصل آباد میں کھیلی جارہی 41ویں قومی کبڈی چیمپین شپ کے پہلے روز کھیلے گئے چھ میچز میں آرمی۔ واپڈا۔ ریلوے۔ پی اے ایف ۔ پولیس اور پی او ایف واہ کی ٹیموں نے اپنی اپنی حریف ٹیموں کو شکست دے کر کامیابی اپنے نام کر لی۔ تفصیلات کے مطابق آج کھیلے گئے پہلے میچ میں پی او ایف واہ کی ٹیم نے خیبر پختونخواہ کی ٹیم کو47-16سے۔ دوسرے میچ میںآرمی نے پنجاب کی ٹیم کو37-18سے۔تیسرے میچ میں ریلوے نے بلوچستان کی ٹیم کو34-14کے سکور سے۔چوتھے میچ میں پولیس کی ٹیم نے سندھ کی ٹیم کو43-22سے۔پانچویں میچ میں پی ای ایف کی ٹیم نے کے پی کے کی ٹیم کو17-3سے جبکہ چھٹے اور آخری میچ میں واپڈا کی ٹیم نے پنجاب کی ٹیم کو58-35سے شکست دیکر کامیابی اپنے نام کرلی۔ فیصل آباد میں ہونے والے اس ایونٹ کا افتتاح کمشنر فیصل آباد آصف اقبال چوہدری نے نے کیا۔ جبکہ پہلے روز ایونٹ کے مختلیف میچز کے مہمانان گرامی میں ڈی سی فیصل آباد سردار سیف اللہ ڈوگر۔ وزیر اعلی پنجاب کے مشیر برائے کھیل ملک عمر فاروق، سی پی او فیصل آباد اشفاق احمد خان اور فیصل آباد چیمبر آف کامرس کے صدرضیاء عملدار تھے ۔ ایونٹ کے دوسرے روز کل بھی چھ میچز کھیلے جائیں گے۔