پاکستان کے خلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی لاہور میں کھیلنے کا حتمی فیصلے کا اعلان کل بورڈ کرے گا : سری لنکن ٹیم مینجرآسانکا گروسنہا

ابوظہبی (سپورٹس ورلڈ نیوز) سری لنکن ٹیم مینجرآسانکا گروسنہا کا کہناہے کہ پاکستان کے خلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی لاہور میں کھیلنے کا حتمی فیصلے کا اعلان کل بورڈ کرے گا،کھلاڑیوں کا وہی فیصلہ ہوگا جو بورڈ کا ہوگا۔ ابوظہبی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سری لنکن ٹیم منیجر آسانکا گروسنہاکا کہنا تھا کہ سری لنکن ٹیم مینجمنٹ نے پا کستانی کوچ سے دورے پرمثبت بات چیت کی ہے،یہ تاثر غلط ہے کہ کھلاڑیوں نے پاکستان جانے سے منع کیا ہے،کھلاڑیوں کا وہی فیصلہ ہوگا جو بورڈ اجلاس میں طے ہوگا۔ اگر سری لنکن ٹیم پاکستان آ جاتی ہے تو یہ میچ 29 اکتوبر کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ 8 سال قبل سری لنکن ٹیم پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد سری لنکا کا پاکستان میں پہلا انٹرنیشنل میچ ہو گا جس سے پاکستان پر کرکٹ کے بند دروازے کھل جائیں گے۔